گلاسگو: گردوارے میں کرتار پور کی باتیں اور ’اللہ ہو‘ کی کڑھائی

کرتار پور راہ داری کھلنے کے بعد گلاسگو کے گردوارے میں مقامی سکھوں کی خوشیاں ہزار گنا بڑھ گئی ہیں۔

بارہ نومبر (یعنی منگل) کو سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کا 550 واں یومِ پیدائش ہے۔

اس موقعے پر پاکستان نے ہفتے کو کرتار پور کے گردوارہ دربار صاحب تک بھارتی سکھوں کی آمد کے لیے راہ داری کھولی ہے، جہاں گرو نانک نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال گزار کر وفات پائی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کرتار پور کی راہ داری پر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے سکھ پاکستان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

ایسی ہی صورتحال سکاٹ لینڈ میں بھی ہے جہاں گلاسگو کے گردوارے میں گرو نانک کے 550 ویں یومِ پیدائش کی تقریبات کی خوشیوں کو بقول مقامی سکھوں کے ہزار گنا بڑھا دیا ہے۔

گلاسگو کے گردوارے میں بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام دینے کے لیے مختلف مذاہب کی خواتین نے کڑھائی کر کے تین فن پارے تیار کیے، جن میں گرو نانک کی تعلیمات کے تین ستونوں کی عکاسی کی گئی۔

پاکستانی نژاد ارم حسن نے گردوارے میں پیش کیے گئے فن پاروں میں ’اللہ ہو‘ کے لفظ کی کشیدہ کاری کی۔  

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو