پی ایس ایل 2020: ری ٹینشن کا عمل مکمل

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 6 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی، لاہور میں ہوگا۔

ایچ بی ایل  پی ایس ایل کی چھ ٹیموں میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کےموجودہ سکواڈ میں شامل تقریباََ تمام کھلاڑیوں کو ریٹین کر لیا گیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے ری ٹینشن ونڈو بند ہوگئی۔ چار نومبر سے شروع ہونے والی ٹرانسفر / ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوئی، جب کہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل چھ دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی، لاہور میں ہوگا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چھ ٹیموں میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ سکواڈ کے تقریباََ تمام کھلاڑیوں کو ریٹین کرلیا گیا ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، افتخار احمد، عماد وسیم اورمحمد عامر کو کراچی کنگز نے ری ٹین کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین اور نسیم شاہ کو آئندہ ایڈیشن کے لیے ری ٹین کرلیا ہے۔

شاداب خان، آصف علی اور موسیٰ خان آئندہ ایڈیشن میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے جبکہ لاہور قلندرز نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ محمد حفیظ کو سکواڈ میں ری ٹین کرلیا ہے۔

ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی کو ری ٹین کرنے کے ساتھ ساتھ محمد عرفان اور شان مسعود کو بھی ری ٹین کرلیا ہے۔

پشاور زلمی نے وہاب ریاض، حسن علی اور امام الحق کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے اپنے سکواڈ میں ری ٹین کیا ہے۔

ری ٹیشن کے عمل میں جن نمایاں کھلاڑیوں کو ریلیز کیا گیا ان کے نام یہ ہیں:

ایلکس ہیلز، شعیب ملک، محمد سمیع، این بیل، صاحبزادہ فرحان، محمد رضوان، کولن انگرام، یاسر شاہ، ڈین کرسٹن، سہیل تنویر، ٹائمل ملز اور ریلے روسو شامل ہیں۔

مکمل فہرست:

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان (پلاٹینم)، فہیم اشرف (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، آصف علی (ڈائمنڈ)، لوک رونکی (گولڈ، مینٹور)،حسین طلعت (گولڈ)، عماد بٹ (سلور)، رضوان حسین (سلور) اور موسیٰ خان (سلور) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد سمیع، رمان رئیس، وقاص مقصود، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، ناصر نواز، این بیل، سمت پٹیل، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، وائن پارنیل، ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن اور ظاہر خان کو ریلیز کردیا ہے۔

ملتان سلطانز نے محمد عرفان (پلاٹینم)، شاہد آفریدی (ڈائمنڈ، پلیئر مینٹور)، جیمز وینس (گولڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، جنید خان (گولڈ)، شان مسعود (سلور)، علی شفیق (سلور) اور محمد الیاس (ایمرجنگ) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

ملتان سلطانز نے شعیب ملک، نعمان علی، محمد عباس، محمد عرفان خان، عمر صدیق، محمد جنید، شکیل انصر، حماد اعظم، لورے ایونز، ڈین کرسٹن، ٹام مورس، آندرے رسل (دستیاب نہیں)، کرس گرین، جانسن چارلس، نکولس پوران، جوئے ڈینلے، قیس احمداور اسٹیو اسمتھ (دستیاب نہیں) کو ریلیز کردیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد (پلاٹینم)، محمد نواز(پلاٹینم)، شین واٹسن (ڈائمنڈ، پلیئر مینٹور)، احمد شہزاد (ڈائمنڈ)، عمر اکمل (گولڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، محمد حسنین (گولڈ)، نسیم شاہ (سلور) اور احسان علی (سلور) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل تنویر، انور علی، سعود شکیل، محمد اصغر، دانش عزیز، غلام مدثر، محمد اعظم خان، جلات خان، محمد عرفان جونیئر، ڈیون براوو، فواد احمد، ریلے روسو، ڈیون اسمتھ، ہیری گرنی اور میکس ویلر کو ریلیز کردیا ہے۔

کراچی کنگز نے بابر اعظم (پلاٹینم)، محمد عامر (پلاٹینم)، عماد وسیم (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، افتخار احمد (ڈائمنڈ)، عامر یامین (گولڈ)، اسامہ میر (سلور) اورعمر خان (ایمرجنگ) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

کراچی کنگز نے عثمان شنواری، محمد رضوان، اویس ضیا، سہیل خان، علی عمران، ابرار احمد، جاہد علی، کولن منرو، کولن انگرام، سکندر رضا، روی بوپارہ، ایرون سمرز، بین ڈنک اور لیام لیونگ اسٹون کو ریلیز کردیا۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان (پلاٹینم)، محمد حفیظ (پلاٹینم)، ڈیوڈ ویزے(ڈائمنڈ)، شاہین شاہ آفریدی (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، عثمان شنواری (ڈائمنڈ، کراچی کنگز سے ٹرانسفر لی)، سہیل اختر (گولڈ)، حارث رؤف (گولڈ) اور  سلمان بٹ (سلور)کو ری ٹین کرلیا  ہے۔

لاہور قلندرز نے یاسر شاہ، راحت علی، آغا سلمان، حسان خان، حارث سہیل، محمد عمران، عمیر مسعود، گوہر علی، اعزاز چیمہ، سعد علی، اے بی ڈویلئیرز (دستیاب نہیں)، کارلوس بریتھ ویٹ، کورے اینڈرسن(دستیاب نہیں)، سندیپ لامیچانے، آنٹن ڈیووچ، برینڈن ٹیلر، ہاردس  ویلجوئن، گونارتھنے، رکی  ویسلزاور ریان ٹین(دستیاب نہیں) کو ریلیز کردیا ہے۔

پشاور زلمی نے وہاب ریاض (پلاٹینم)، حسن علی (پلاٹینم)، کیرون پولارڈ (پلاٹینم)، کامران اکمل (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، ڈیرن سیمی (گولڈ، پلیئر مینٹور)، امام الحق (گولڈ) اور عمر امین (سلور) کو ری ٹین کرلیا ہے۔

پشاور زلمی نے مصباح الحق (دستیاب نہیں)، صہیب مقصود، جمال انور، عمید آصف، خالد عثمان، ثمین گل، نبی گل، ابتسام شیخ، سمیع اللہ، کیرون پولارڈ، لیام ڈاسن، لینڈل سمنز، وائن میڈسن، ٹائمل ملز، آندرے فلیچر، ڈیوڈ ملان، کرس جارڈن اور وقار سلام خیل کو ریلیز کردیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020

- ہر سکواڈ میں کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی ترتیب کچھ یوں ہے: تین پلاٹینم، تین ڈائمنڈ، تین گولڈ، پانچ سلور، دو ایمرجنگ اور دو سپلمنٹری (اختیاری)۔

- ہر فرنچائز کو پہلی نو باریوں میں تین غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔

- 16 رکنی اسکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم 18 رکنی اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب دو آرڈر میں کی جاسکتی ہے۔ اسکواڈ میں یا تو 12 مقامی اور چھ غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے یا پھر 13 مقامی اور پانچ غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

- پلیئنگ الیون میں کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ چار غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت لازمی ہوگی۔

- ہر فرنچائز گذشتہ اسکواڈ میں شامل آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کے  لیے ری ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔

- ہر فرنچائز ایک کھلاڑی کو ایمبسڈر اور ایک کو مینٹور مقرر کرسکتی ہے، ری ٹینشن کے موقع پر ان کی کیٹیگری میں ایک درجے تنزلی کی جاسکتی ہے۔

- ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی نو باریوں میں تین غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا۔

نظرثانی شدہ سیلری کیپس:

- پلاٹینم: 23 ملین - 34 ملین پاکستانی روپے (147 ہزار تا 218 ہزار امریکی ڈالر)

- ڈائمنڈ: 11.5 ملین - 16 ملین پاکستانی روپے (73 ہزار تا 103 ہزارامریکی ڈالر)

- گولڈ: 6.9 ملین - 8.9 ملین پاکستانی روپے (44 ہزار تا 58 ہزارامریکی ڈالر)

- سلور:  2.4 ملین - 5.4 ملین پاکستانی روپے (15 ہزار تا 35 ہزارامریکی ڈالر)

- ایمرجنگ: 1 ملین - 1.5ملین پاکستانی روپے (6.5 ہزار تا 9.5 ہزارامریکی ڈالر)

- اختیاری سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 19 ملین روپے (120 ہزار امریکی ڈالر) مختص کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم کو اس راؤنڈ میں دو کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار ہوگا

- ایونٹ کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ