سٹین کی پی ایس ایل 2020 میں شرکت کا امکان

سٹین اور ہاشم آملا کے علاوہ انگلینڈ کے معین علی، جیسن رائے اور عادل رشید سمیت 28 غیرملکی کرکٹرز نے پی ایس ایل 2020 کی رجسٹریشن کرلی ہے۔

پاکستانی مداحوں کے لیے کرکٹ ہی سب کچھ ہے : ڈیل سٹین (اے ایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سر فہرست بلے باز بابراعظم کے علاوہ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین کی پاکستان سپر لیگ 2020 میں شمولیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلاٹینم کٹیگری میں شامل سٹین سمیت 28 غیرملکی کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے  لیے ونڈو تاحال کھلی ہوئی ہے۔ 21 نومبر تک کھلی رہنے والی رجسٹریشن ونڈو کے بعد پی سی بی فہرست میں شامل تمام کھلاڑیوں کے نام جاری کرے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئندہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم کو برقرار رکھنے کے امکانات موجود ہیں تاہم سٹین دیگر پانچ میں سے کسی ایک فرنچائز میں شامل ہو سکتے ہیں۔

سٹین نے پہلی بارخود کو پی ایس ایل کے  لیے رجسٹر کیا ہے۔ سٹین نے کہا کہ پاکستانی مداحوں کے لیے کرکٹ ہی سب کچھ ہے اور وہ پی ایس ایل کے ڈرافٹ پول کے ذریعے اس کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

سٹین اور ہاشم آملا کے علاوہ ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ ٹیم کے معین علی، جیسن رائے اور عادل رشید سمیت 28 غیرملکی کرکٹرز نے بھی رجسٹریشن کرلی ہے۔

اب تک پلاٹینم کٹیگری میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست:

افغانستان:  محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان

آسٹریلیا:   ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین

انگلینڈ:  معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے

نیپال:  سندیپ لمیچانے

نیوزی لینڈ:  کولن منرو

جنوبی افریقہ:  ہاشم آملا، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل سٹین اور عمران طاہر

سری لنکا:  اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا

ویسٹ انڈیز:  کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوو، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ