غزہ کے الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی حملہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی: پاکستان

پاکستانی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدام کر کے اسے غزہ میں مظالم کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔

13 اپریل 2025 کی اس تصویر میں کچھ لوگ غزہ شہر میں الاھلی بیپٹیسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں (عمر القطا / اے ایف پی)

پاکستان نے غزہ کے آخری مکمل فعال الاہلی بیپٹیسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے، جسے گذشتہ اتوار کو اسرائیل نے نشانہ بنایا تھا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں نے غزہ میں صحت کو نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے طبی سہولیات مہیا کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی کڑی ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ’یہ حملہ مسیحیوں کے مقدس مذہبی دن پام سنڈے کو کیا گیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل کس طرح مذہبی مقدسات اور عام شہریوں کی زندگیوں کے خلاف اقدامات کرتا ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان فی الفور اسرائیلی مظالم بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں اب تک لاتعداد نہتے فلسطینیوں بشمول عورتوں اور بچوں کو شہید کیا گیا اور بنیادی شہری ڈھانچے کو تباہ کیا گیا۔

’پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف فیصلہ کُن اقدام کر کے اُسے اِن مظالم کے لیے جوابدہ بنایا جائے اور فلسطینی عام شہریوں کو مزید ظلم و ستم سے بچایا جائے۔‘

اسرائیلی نے اتوار کو فضائی حملے کر کے غزہ شہر کے آخری مکمل طور پر فعال الاہلی بیپٹیسٹ ہسپتال کا ایک حصہ تباہ کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ہسپتال کا انتہائی نگہداشت کا یونٹ اور سرجری کے شعبے تباہ ہو گئے۔

حملے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو منزلہ عمارت پر میزائل گرنے کے بعد شدید آگ اور دھواں بلند ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریش کے ترجمان کی طرف سے منگل کو کہا گیا کہ سیکرٹیری جنرل الاھلی ہسپتال پر اسرائیلی حملے پر گہری تشویش ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریش کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت، زخمی اور بیمار، طبی عملے اور طبی سہولیات بشمول ہسپتالوں کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ اس حملے نے غزہ کی پٹی  میں پہلے سے ہی تباہ حال صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو شدید دھچکا پہنچایا۔

اسرائیل کی جانب سے 2 مارچ  سے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روکنے کے بعد سے کوئی نیا امدادی سامان وہاں داخل نہیں ہوا ہے۔

اسرائیل نے 18 مارچ سے غزہ پر فوجی حملے ایک بار پھر شروع کیے تھے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اسرائیل نے منگل کو

ہسپتال کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کو غزہ کی پٹی میں ایک فیلڈ ہسپتال پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا جس میں طبی عملے متعد افراد زخمی ہوئے۔

گذشتہ 18 ماہ کے دوران اسرائیل نے متعدد مواقع پر ہسپتالوں کو نشانہ بنایا اور اب غزہ کی پٹی میں صحت کے علاوہ تعلیم اور دیگر انتظامی ڈھانچہ بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان