مشہور زمانہ ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کی اداکارہ ایمیلیا کلارک نے کہا ہے کہ اب انہیں مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لینا پسند نہیں کیونکہ ایک بار ان کو ایک ایئر پورٹ پر پینک اٹیک یعنی گبھراہٹ کا دورہ پڑ رہا تھا کہ ایک مداح نے اس کے دوران ہی سیلفی مانگ لی۔
پوڈکاسٹ ’ٹیبل مینرز‘ پر بات کرتے ہوئے ایمیلیا کلارک نے بتایا کہ کیسے وہ اس وقت اکیلی تھیں اور ان کا سانس تیز ہو گیا۔
پوڈکاسٹ کے میزبان جیسی اور لینی ویئر سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا: ’میں ایک ایئر پورٹ میں چل رہی تھی اور اچانک سے مجھے ایسا محسوس ہونا شروع ہوا جس کو میں پینک اٹیک ہی کہہ سکتی ہوں جو شدید تھکان سے ہوا۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’میں اکیلی تھی اور اپنی والدہ سے فون پر بات کر رہی تھی۔ میں ان کو کہہ رہی تھی کہ ‘’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے سانس نہیں آ رہا اور مجھے نہیں پتہ کیا ہورہا ہے‘، میں یہاں تھی اور آنسو بہہ رہے تھے۔ میں رو رہی تھی کہ ایک شخص نے آ کر کہا ’کیا مجھے سیلفی مل سکتی ہے؟‘ اور میں نے کہا ’مجھے سانس نہیں آ رہا۔ معاف کیجیے مجھے کچھ وقت چاہیے‘۔‘
ایمیلیا نے کہا: ’وہ کچھ لمحات تک جاری رہا اور اس دوران میں یہی سوچتی رہی کہ مجھے نہیں پتہ میں یہ کیسے کروں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے انہیں سوچنے پر مجبور کیا کہ وہ مداحوں کے ساتھ کیسے پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلفی لینے کے بجائے یہ بہتر پسند کریں گی کی آٹوگراف یا کسی چیز پر دستخط کریں تاکہ فین کے ساتھ زیادہ معنی خیز دو طرفہ تبادلہ ہو۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایمیلیا نے کہا: ’جب آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کواس شخص کے ساتھ بات کرنی ہوتی ہے ۔ یہ اس سے مختلف ہے کہ کوئی آپ کو کہے ’اوئے، میرے ساتھ سیلفی لو۔ اچھا ،خدا حافظ۔‘
انہوں نے کہا: ’(دستخط کرتے ہوئے) آپ کے اور ان کے درمیان گفتگو ہوتی ہے جو دو انسانوں کے درمیان ایک سچا تبادلہ ہے۔ اس کے برعکس ہ دوسری صورتحال ہے جو شاید ان کے لیے اور آپ کے لیے بھی اچھی نہیں۔‘
’جب آپ سائن وغیرہ کرتے ہو تو آپ ان کی آنکھوں میں دیکھ سکتے ہو اور ایک انسانی تعلق بنتا ہے۔‘
مارچ میں ایمیلیا نے انکشاف کیا تھا کہ ان کو دو بار دماغ میں اینیورزم (شریان یا رگ کا پھول جانا) ہوئے جس کے لیے انہیں سرجری کی ضرورت پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ دماغ میں خون بہہ جانے سے وہ انتہائی نگہداشت وارڈ تک پہنچ گئیں جس کے بعد ان کو اپنا نام تک یاد نہیں تھا۔
’ٹیبل مینز‘ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے اینیورزم کے بعد فوری طور پر ’گیم آف تھرونز‘ میں کسی شخص کو نہیں بتایا۔
انہوں نے کہا: ’پہلے والے (اینیورزم) کے ساتھ میں ان کو تب تک نہیں بتا سکتی تھی کہ میرے ساتھ کیا ہوا جب تک ان کو یہ پتہ نہ ہوتا کہ میں مرنے والی نہیں۔ میں تب بھی اور اس کے بعد بھی کسی بھی وجہ سے کام سے نکال دیے جانے سے ڈرتی تھی۔‘
© The Independent