برطانوی پولیس نے انتہائی مطلوب شخص کو کرسمس ڈنر پر دھر لیا

برطانوی شہری ڈینیئل برڈیٹ پانچ سال سے مفرور تھے تاہم جب کرسمس والے دن ڈنر کے لیے نیدرلینڈ کے ایک ریستوران میں بیٹھے تو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈینیئل برڈیٹ پر اس وقت آتشیں اسلحے کی درآمد اور کلاس اے اور بی کی منشیات کی فراہمی کی سازش کرنے کے 10 الزامات ہیں (دی انڈپینڈنٹ/سکرین گریب)

برطانیہ میں انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ کرسمس ڈنر کے لیے بیٹھ گئے۔

لیورپول سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل برڈیٹ کو گرفتاری کے یورپی وارنٹ پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ کرسمس والے دن نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ کے ایک ریستوران میں کھانے کے لیے بیٹھے۔

28 سالہ برطانوی شہری پانچ سال سے مفرور تھے۔ ان پر ہتھیاروں، گولہ بارود اور منشیات برطانیہ سمگل کرنے والے مجرموں کے گروہ کا سرغنہ ہونے کا شبہ ہے۔

لیکن پولیس نے تب کرسمس پر پٹاخہ پھوڑا جب اس نے ڈینیئل کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ کھانا کھانے بیٹھے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس وقت انہوں نے پارٹی ہیٹ پہن رکھا تھا یا نہیں۔

اس وقت انہیں آتشیں اسلحے کی درآمد اور کلاس اے اور بی کی منشیات کی فراہمی کی سازش کرنے کے 10 الزامات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہیں ہالینڈ کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو انہیں برطانیہ کے حوالے کرنے کے بارے میں غور کریں گے۔

نیشنل کرائم ایجنسی کے برانچ کمانڈر مارک سپورز نے کہا: ’طویل عرصے سے مفرود افراد میں سے ایک کی گرفتاری بڑی شاندار کامیابی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا: ’برڈیٹ کا خیال تھا کہ وہ بین الاقوامی سرحدوں کا فائدہ اٹھا کر قانون سے بچ سکتے ہیں لیکن ان کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ جہاں بھی ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم آپ کو پکڑ لیں گے۔‘

’دوسرے مفرور افراد کو اس جانب توجہ دینی چاہیے۔ وہ یاد رکھیں کہ قانون نافذ کرنے والے برطانوی ادارے کس قدر پرعزم ہیں۔ ہم نیدرلینڈ اور مرسی سائیڈ پولیس کے مربوط جواب کے شکرگزار ہیں۔ اب برڈیٹ کو برطانیہ حوالگی کا سامنا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ