یہ آگ آخر لگتی کیسے ہے؟

جنگل میں ہوائیں آگ بھڑکاتی ہیں، آگ کی سمت تبدیل کرتی ہیں اور جلتے ہوئے ذرات کو ایک جگہ سے دوسری جگے لے کر جاتی ہیں، جہاں پودے اور درخت اس کا ایندھن بنتے ہیں۔

آسٹریلیا کے جنوب مشرق کی مقامی آبادی کے ہزاروں افراد نئے سال کی آمد پر وسیع علاقے میں پھیلی آگ کی وجہ سے رات ساحلی علاقوں میں بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ آگ نے سیاحتی مقامات اور کئی قصبوں کا رابطہ ملک سے منقطع کردیا ہے۔

آگ پر قابو پانے کی کوششیں ایک ماہ سے جاری ہیں جس میں اب فوج بھی امدادی سرگرمیوں میں شامل ہوگئی ہے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ پانچ لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب ملاکوٹا قصبے میں چار ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ آگ لگتی کیسے ہے؟

جنگل کی آگ ہوا، پودوں اور پہاڑی علاقوں کے مجموعے کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔

ہوائیں آگ بھڑکاتی ہیں، آگ کی سمت تبدیل کرتی ہیں اور جلتے ہوئے ذرات کو ایک جگہ سے دوسری جگے لے کر جاتی ہیں، جہاں پودے اور درخت آگ کا ایندھن بنتے ہیں۔ جتنا جنگل خشک ہوگا اتنی ہی تیزی سے آگ پھیلے گی۔ کیونکہ خشک پتے زبردست ایندھن ثابت ہوتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہاڑی علاقوں میں اونچائی والے مقامات پر آگ زیادہ تیزی سے جب کہ اترائی والے مقامات پر سست رفتار سے پھیلتی ہے۔

جن علاقوں میں آگ کا زیادہ احتمال ہوتا ہے وہاں ہر وقت نظر رکھی جاتی ہے اور جیسے ہی آگ کی نشاندہی ہوتی ہے آگ روکنے والے نمکیات کا پانی ڈالا جاتا ہے، جو پودوں کو جلنے سے روکتا ہے۔

اگر آگ پھیلتی ہے تو کینیڈا میں مخصوص طیارے چھ ہزار لیٹر پانی اس پر چھڑکتے ہیں جب کہ زمین پر فائر فائٹرز روانہ کیے جاتے ہیں۔ اس صورت حال میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ فائر فائٹرز ان طیاروں سے دور رہیں۔

اس سلسلے میں دو حکمت عملیاں اپنائی جاسکتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ آگ پر حملہ کرکے اسے بجھانے کی کوشش کی جاتی ہے اور  پھر آگ کے ان فائر فائٹرز تک پہنچنے کا انتظار کیا جاتا ہے۔ ایک اور حکمت عملی فائر بریگیڈ کی نگرانی میں خود آگ لگانا ہے تاکہ آگ کے پہنچنے سے قبل پودوں سے پاک ایک بفر زون قائم کر دیا جائے۔ یہ تکنیک کینیڈا اور امریکہ میں استعمال کی جاتی ہے۔ 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات