سکاٹ لیند کے شہر گلاسگو میں راج شاہ ہندوستان کی سوغات منفرد اقسام کے پان لے کر آئے ہیں۔
یہ یہاں پچھلے ایک سال سے پان بیچ رہے ہیں اور یہ گلاسگو کے واحد پان فروش ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پہلے اگر کسی کا دل چاہتا تھا کہ وہ پان کھائے تو اسے لندن یا مانچیسٹر جانا پڑتا تھا لیکن اب ان کو مزیدار پان یہیں مل جاتا ہے۔
راج پان کے پتے ہر ہفتے ہندوستان سے منگواتے ہیں اور ان پتوں کی خاص بات ہوتی ہے کہ وہ دس پندرہ دن تک صحیح رہتے ہیں۔
یہ ڈاک کے ذریعے پان دوسرے شہر بھی بھجوا دیتے ہیں لیکن ایسا تب ہی ممکن ہوتا ہے جب پان کا آرڈر بڑا ہو۔