ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک سوشل میڈیا کے ساتھ سیاسی ایوانوں میں بھی مسلس ہلچل بپا کیے ہوئے ہیں۔
جن وزیر صاحبان کے ساتھ ان کی تصاویر میڈیا پر آتی ہیں وہ دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اس صورتحال میں خطرناک موڑ اس وقت آیا جب وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حریم شاہ سے متعلق الزامات عائد کرنے پر صحافی مبشر لقمان کو ایک شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ مار دیا۔ بعد ازاں ان کے شو میں یہ بات کرنے والے اینکر پرسن نے معذرت بھی کر لی مگر یہ معاملہ اسمبلی میں زیر بحث رہنے کے بعد تاحال گرم ہے۔
حریم شاہ اور صندل خٹک کی ماضی میں کئی سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر دیکھی گئیں تاہم جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ان کی ویڈیو کال کی ریکارڈنگ سامنے آئی تو معاملہ کافی بڑھ گیا۔
اب سوشل میڈیا پر معروف مفتی عبد القوی کے ساتھ ان کی ایک اور تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یاد رہے کہ اس بارے میں تاحال فریقین کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔
مفتی قوی کے ساتھ تصویر پر نور نامی ٹوئٹر یوزر کا کہنا تھا کہ ’حریم کو بچاؤ۔‘
Save Hareem Shah pic.twitter.com/zTyu0c9Pe3
— *NOOR* (@Kharoos_hun) January 12, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ یہ تصویر انہیں قندیل بلوچ کی یاد دلا رہی ہے اور وہ واقعی حریم شاہ کے لیے پریشان ہیں۔
This picture reminding me of #qandeelbaloch....... N now m worried about her too....#_Hareem_Shah pic.twitter.com/BCi5JNbVU9
— Abdullah (@KK_King_Khan) January 12, 2020
ایک صارف محمود الحسن نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ حریم شاہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ یہ کر رہی ہیں، واضح رہے کہ چار اکتوبر 2019 کو اپنے ایک بیان میں مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ’میں پاکستان تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔‘
This is what Hareem shah is doing with PTI government #SorryNotSorry #HareemShah_leaks #fawadchaudhry pic.twitter.com/YCV5ufXCQb
— Mehmood Ul Hassan (@Mehmood57702527) January 5, 2020
ٹاک شوز لائبریری نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ اسلام آباد میں ملے اور حریم شاہ کی درخواست پر مفتی قوی نے تصویربنوائی۔
Tik Tok girl Hareem Shah had a meeting with Mufti Qavi the other day in Islamabad. Mufti Qavi said Hareem sought permission for a selfie which he allowed. @_Hareem_Shah pic.twitter.com/a8xinCl4rP
— Talk Shows Library (@ShowsLibrary) January 12, 2020
سدرہ میمن نامی صارف کا ایک ٹویٹ مفتی قوی کے ٹرینڈ میں ہونے کی وجہ سے دوبارہ سامنے آیا جہاں انہوں نے لکھا تھا کہ مفتی عبدالقوی عمران خان کا نیا پاکستان اس طرح بنائیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ساتھ شئیر کی، ویڈیو میں مفتی عبدالقوی خواجہ سرا شنایا کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔