قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے سینیئر کھلاڑی شعیب ملک نے اپنے کم بیک میچ میں نصف سنچری سکور کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنے اننگز کا آغاز کیا تو کپتان اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بلے باز بابر اعظم بنا کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کے علاوہ نوجوان بلے باز احسن علی 36 اور محمد حفیظ 17 رنز بنا سکے، تاہم بعد میں آنے والے شعیب ملک نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ تو اوپنر تمیم اقبال اور محمد نعیم نے عمدہ انداز میں آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 71 رنز جوڑے۔
اس موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش ایک بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن تمیم اقبال کے رن آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بولروں نے میچ میں اچھی واپسی کی اور مہمان ٹیم کو بڑا سکور کرنے سے روکے رکھا۔بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 39 اور محمد نعیم 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
پاکستان کی طرف سے شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے میدانوں میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔