خواتین کے عالمی دن پر چھ فیشن ڈیزائنرز متحد کیوں ہوئیں؟

وکٹوریا بیکھم، ازابیل مارانٹ، ایلیری، روزی آسولن، الیگزا چنگ اور پرفیکٹ موومنٹ جیسی مشہور ڈیزائنرز نے مخصوص ٹی شرٹس متعارف کروائی ہیں۔

وکٹوریا بیکھم، ازابیل مارانٹ، ایلیری، روزی آسولن، الیگزا چنگ اور پرفیکٹ موومنٹ جیسی مشہور ڈیزائنرز نے مخصوص ٹی شرٹس متعارف کروائی ہیں۔ فوٹو: نیٹ اے پورٹر ڈاٹ کام

آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر لگژری فیشن ای ٹیلر ’نیٹ اے پورٹر‘ نے چھ مشہور خواتین ڈیزائنرز کے اشتراک سے ٹی شرٹس کا ایک محدود ایڈیشن متعارف کروایا ہے۔

ٹی شرٹس کی اس مخصوص رینج میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ہر ڈیزائنر کی اپنی تشریح شامل ہے، جس کا تمام تر منافع ’ویمن فار ویمن انٹرنیشنل‘ نامی ایک فلاحی تنظیم کو جائے گا، جو جنگوں سے متاثرہ خواتین کو عملی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

اس کلیکشن میں وکٹوریا بیکھم، ازابیل مارانٹ، ایلیری، روزی آسولن، الیگزا چنگ اور پرفیکٹ موومنٹ کی جانب سے تیار کیے گئے چھ مختلف ٹی شرٹس ڈیزائنز شامل ہیں۔

الیگزا چنگ کی ٹی شرٹ پر سرخ رنگ کے ساتھ  ’ڈیوائن فیمنن‘ یعنی عظیم عورت کا سلوگن دیا گیا ہے جبکہ وکٹوریا بیکھم کی شرٹ پر ڈیزائنر کے اپنے ہاتھ کی لکھائی میں ’آئی ایم ہر‘ درج ہے۔

روزی آسولن کی ڈیزائن کردہ ٹی شرٹ لڑکیوں اور خواتین میں کوڈنگ اورٹیکنالوجی کے حوالے سے تعلیم اور شعور کی کمی کو پورا کرنے کا پیغام لیے ہوئے ہے، جس پر بائنری کوڈز میں درج ہے، ’خواتین کا عالمی دن مبارک‘۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Hello @nicolekidman and Happy international women’s day ! We teamed up with @netaporter @womenforwomenuk for their annual women’s day campaign. @nicolekidman wears the message “happy international women’s day” written in binary, the most elemental of coding languages. Last year, we translated across languages, including French, Spanish, Hebrew, Arabic, and Mandarin, to promote a message of unity among women of all nations and backgrounds using love. Today we turn our attention to the much needed gender education gap promoting coding and tech literacy for girls and women. The language of the future needs womens voices to be heard. ❤️❤️❤️ It is imperative that we promote tech coding literacy and education among young girls, and women and give them complete and equal opportunities for success. In the same way that women were and still are discouraged , and even prohibited! from learning to read and write we must make sure to help bridge this gendered education gap. Thanks for the shot @portermagazine . #internationalwomensday

A post shared by rosie_assoulin (@rosie_assoulin) on

ڈیزائنرنے نکول کڈمین کی اس شرٹ کو پہن کر لی گئی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئرکرتے ہوئے لکھا، ’مستبقل کی زبان کی یہ ضرورت ہے کہ خواتین کی آوازوں کو سنا جائے۔‘

ڈیزائنر نے مزید لکھا، ’یہ اہم ہے کہ ہم خواتین اور لڑکیوں میں ٹیکنالوجی اور کوڈنگ سے متعلق تعلیم کو اجاگر کریں اور انہیں کامیابی کے برابر مواقع دیئے جائیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا، ’اسی طرح خواتین کو اب بھی لکھنے، پڑھنے اور سیکھنے سے روکا جاتا ہے، لہذا ہمیں تعلیمی میدان میں اس صنفی امتیاز کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘

گذشتہ برس نیٹ اے پورٹر نے اسی طرح کی ایک مہم چلائی تھی، جس کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم سے 170 خواتین کی ایک سالہ تربیتی پروگرام  کے ذریعے معاونت کی گئی تھی۔

ووگ مگزین سے بات کرتے ہوئے وکٹوریا بیکھم نے ’اپنی آواز کو تلاش کرنے میں‘ خواتین کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا، ’میرے نزدیک، خواتین کا عالمی دن اس سے کہیں بڑھ کر ہے کہ خواتین، دوسری خواتین کو سپورٹ کریں۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’اس دن کا مقصد یہ ہے کہ مرد و خواتین مل کر دیگر خواتین کو عزت دینے، انہیں بااختیار بنانے اور آنے والی نسلوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔‘

وکٹوریا بیکھم کے مطابق، ’اس ٹی شرٹ کو خرید کر آپ ایک ایسی مہم کا حصہ بنیں گے جو دنیا کے خطرناک ترین مقامات پر رہنے والی خواتین کی مدد کرنے کے لیے کوشاں ہے۔‘

انہوں نے کہا، ’عام طور پر میرا خیال ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ رحمدلی سے پیش آکر اس کا آغاز کرسکتے ہیں۔ ہر ایک کی یہ ذمہ داری ہے کہ خواتین کی آواز بلند کرنے میں ان کی مدد کریں اور واقعی میں کسی بھی چیز کے آغاز کے لیے رحمدلی ایک اچھی چیز ہے۔‘

یہ ٹی شرٹس نیٹ اے پورٹر ڈاٹ کام پر 86 سے 200 یورو کی قیمت میں خریدی جاسکتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل