سوشل میڈیا پر ہمارا کہا یا لکھا گیا ایک منفی جملہ کسی کی جان تک لے سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہمیں معلومات کے طوفان کا سامنا ہے اور عام انسان کے لیے دُرست اور غلط معلومات میں فرق کرنا مشکل ہے۔
غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاؤ ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے معاشرے میں امن اور رواداری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ماضی میں سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبروں، افواہوں اور الزامات سے لوگوں کی زندگیوں کو حقیقی خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
مشال خان کا قتل، گھوٹکی میں مندروں پر حملے اور دیگر کئی واقعات سوشل میڈیا کے منفی یا غیر ذمہ دارانہ استعمال کی وجہ سے ہوئے۔ آج بھی صحافیوں، سیاست دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو سوشل میڈیا پر دھمکیوں اور بے بنیاد پراپیگنڈے کا سامنا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر موجود نفرت انگیز یا انتہاپسندی پر مبنی مواد کے صارفین پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
ان حقائق کے پیش نظر آن لائن دنیا کو غلط معلومات اور نفرت، تشدد اور انتہاپسندانہ مواد سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں تحقیق اور آگہی کے فروغ کے لیے وزارتِ اطلاعات و نشریات کا ذیلی ادارہ، پاکستان پیس کلکٹیو (International Conference on Peace and Conflict) (ICMC) کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے۔
یہ کانفرنس امن اور بقائے باہمی کے فروغ میں ڈیجیٹل میڈیا کے کردار کا جائزہ لے گی۔
کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، ترکی، آسٹریلیا، سپین اور سنگاپور سے محققین اور ماہرینِ تعلیم اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ ماہرین کے ساتھ مختلف نشستوں میں غلط، گمراہ کن اور نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور منفی پراپیگنڈے سے متعلق شعور اُجاگر کیا جائے گا اور اِن مسائل سے نمٹنے کے لیے تجاویز سامنے لائی جائیں گی۔ کانفرنس میں سوشل میڈیا پر معلومات کی تصدیق کے حوالے سے آگہی اور بنیادی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔
کانفرنس کا انعقاد 11 اور 12 فروری 2020 کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس، پاکستان پیس کلیکٹیو اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اور اقرا یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی نشریاتی ادارہ، انڈپنڈینٹ اُردو اس کانفرنس کا ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر ہے جو زیر بحث مسائل کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔