جلیلہ حیدر نے آج کے وی لاگ میں نامور روسی مصنف میکسم کورگی کے مشہور ناول ’ماں‘ سے ایک اقتباس شیئر کیا ہے، جس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ سوشلزم اورکمیونزم محض ایک سیاسی اور معاشی نظریہ ہے اور اس کی خدا یا مذہب سے کوئی جنگ نہیں۔
1906 میں انقلابی فیکٹری مزدوروں پر لکھا گیا یہ ناول کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے جبکہ اس پر کئی فلمیں بھی بنی ہیں۔
وہ اپنے قارئین کو یہ ناول پڑھنے کی تلقین بھی کر رہی ہیں تاکہ سوشلزم سے متعلق نظریات کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔