گذشتہ روز ایرانی میڈیا کی جانب سے ایک دعویٰ سامنے آیا تھا کہ ایران نے کرونا کے علاج کے لیے ایک دوا تیار کر لی ہے۔
ایک ٹیلیویژن رپورٹ میں ابووریہان فارماسیوٹیکلز کے سی ای او میسم نور محمدی نے اعلان کیا کہ اس دوا کی اپریل یا مئی میں وسیع پیمانے پر مارکیٹنگ کی جائے گی جس میں ایران کی ایک اور کمپنی توفیق دارو بھی ان کے ساتھ ہوگی۔
اگر علم در ثریا باشد مردمانی از سرزمین پارس به او دست مییابند (رسول_الله)
— Mohammadi (2) لیمیت. ت .ت . م (@Maryam57388134) March 11, 2020
کشف داروی کُرونا توسط متخصصین ایــــــــــرانــــــی#کرونا_را_شکست_میدهیم pic.twitter.com/k9SbUsb3iU
ابووریہان فارماسیوٹیکل کمپنی اور توفیق دارو ایران کی سوشل سیکیورٹی انویسٹمنٹ سے رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں جو وزارت محنت و سماجی بہبود کے ماتحت ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ محکمہ ایسی کسی بھی دوا کی تیاری سے لاعلم ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایرانی خبر رساں ادارے ’آئی ایل این اے‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزارت صحت میں انسانی اور جانوروں کے امراض کے شعبے کے سربراہ حسین عرفانی نے کہا کہ وہ پوری ذمہ داری سے یہ بیان دے رہے ہیں کہ انہیں ایسی کسی بھی پیش رفت سے آگاہی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج تک ایران اور دنیا کے دیگر ممالک میں کرونا وائرس کا کوئی صحیح علاج دریافت نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے دعوے کے مطابق جس دوا نے کرونا کے مریضوں کی بحالی میں اہم پیش رفت دی ہے اس کا نام ’ہائیڈروکسی کلوروکائن‘ ہے۔
ہائڈروکسی کلوروکائن دنیا بھر میں کئی سالوں سے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ ایران اب تک اس دوا کا درآمد کنندہ رہا ہے جبکہ چین کے شہر ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد مریضوں پر ادویات کی جانچ پڑتال کے دوران جس دوا کا شدید علامات والے مریضوں پر نسبتاً مثبت اثر پڑا وہ ہائیڈروکسی کلوروکائن فاسفیٹ ہی تھی۔
اس دوا کے علاوہ اینٹی وائرل دوائیوں میں اوسلٹامویر نے بھی مختلف پیچیدگیاں کم کرنے اور کرونا کے مریضوں کے بہتر علاج میں مدد دی۔ ایران کے وزیر بہبود محمد شریعتمداری نے اس دوا کی پیداوار بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔
تاکنون ۶ تن ماده موثره هیدروکسی کلروکین سولفات برای تولید قرص ۲۰۰ مگ و دو میلیون قرص کلروکینفسفات ۱۵۰ در دو شرکت دارویی #شستا برای اجرای پروتکل درمانی #کرونا، تولید شده. این دارو خواص ضد التهابی قوی دارد و یکی ازموثرینترین داروها در کنترل بیماری کروناست. #کرونا_را_شکست_میدهیم
— Shariatmadari Mohammad (@shariatmadari_m) March 7, 2020
کرونا وائرس ایران میں پھیل جانے پر ان دونوں دواؤں کی اثر پذیری ثابت ہونے کے بعد یہ دونوں دوائیں ایرانی مارکیٹ میں نایاب ہو چکی ہیں۔ اس وبا سے پہلے یہ دوائیں انفلوئنزا، گٹھیا اور ملیریا کے علاج میں استعمال ہوتی تھیں۔
گذشتہ ہفتے ایران کی سرکاری آڈیو ویژول ایجنسی نے اعلان کیا تھا کہ یونیورسٹی برائے پاسداران انقلاب نے کرونا کے علاج کے لیے جڑی بوٹیوں کا علاج بھی دریافت کیا ہے۔ یونیورسٹی کے سربراہ علی رضا جلالی نے ایرانی نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ جڑی بوٹیوں سے علاج کے علاوہ انہوں نے کرونا کی تشخیصی کٹ بھی تیار کی ہے۔ جلالی نے یونیورسٹی میں کرونا ویکسین پر کام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
داروی کرونا توسط ایرانیان ساخته شد
— صَمصام (@Samsamesfahani) March 3, 2020
خبر خوب رئیس دانشگاه علوم پزشکی بقیهالله: داروی ضد کرونا تولید شده و در مرحله تحقیقات بالینی هستیم.#همه_با_هم_علیه_کرونا
ریت بِزِن تا برسِد دسی کسی که بایِد برِسِد! pic.twitter.com/hREje9Cmug
کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے وبائی خطرے نے اس وائرس کے علاج کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو فروغ دیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا میں کسی بھی دواساز کمپنی نے ابھی تک اس مرض کے علاج کے لیے کوئی دوا یا اس کے خلاف کوئی ویکسین تیار نہیں کی ہے۔