جیمز بانڈ کی ہیروئن کو بھی کرونا

کوریلینکو ہالی ووڈ کی پہلا سٹار نہیں ہیں جو کرونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔ ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ، اداکارہ اور گلوکارہ ریٹا ولسن نے بھی گذشتہ ہفتے آسٹریلیا میں کام کرتے ہوئے کرونا وائرس انفیکشن کی تصدیق کی تھی۔

اولگا کوریلینکو( انسٹاگرام)

جیمز بانڈ فلم سیریز میں اداکاری کرنے والی فرانسیسی اداکارہ اولگا کوریلینکو نے کرونا وائرس کے مثبت ہونی کی تصدیق کی ہے۔

کوریلینکو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شائع کی جس میں لکھا ہے کہ تشخیص کے نتیجے میں وہ ’لاک اپ‘ ہوگئی تھیں۔

انہوں نے لکھا، ’میں اب ایک ہفتہ سے بیمار تھی۔ بخار اور ضرورت سے زیادہ تھکاوٹ اس مرض کی اہم علامات ہیں۔ اپنا خیال رکھنا اور سنجیدگی سے لینا!‘

انہوں نے یہ پیغام اپنے آبائی ملک کی زبان یوکرین زبان میں بھی لکھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کوریلینکو ہالی ووڈ کی پہلا سٹار نہیں ہیں جو کرونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔ ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ، اداکارہ اور گلوکارہ ریٹا ولسن نے بھی گذشتہ ہفتے آسٹریلیا میں کام کرتے ہوئے کرونا وائرس انفیکشن کی تصدیق کی تھی۔

کوریلینکو نے لوگوں کے سوال کا جواب بھی دیا کہ وہ ہسپتال میں کیوں نہیں ہیں۔ ’اس کی وجہ یہ ہے کہ ہسپتال صرف ان مریضوں کو داخل کر رہے ہیں جو جان کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ کرونا وائرس کا شکار کہاں بنیں۔ ’اسے معلوم کرنا ناممکن ہے۔ یہ کہیں بھی ہوسکتا ہے۔ میں نے ٹیکسی کا ہینڈل چھوا ہوگا۔ کئی روز تک میرا ٹیمپریچر 38 تھا لیکن آج کم ہوا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم