کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کریں تو کیا کریں؟

پاکستان میں لوگوں کو اس وائرس سے بچانے کے لیے غیر سرکاری تنظیم واٹر ایڈ کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر

دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ان حالات میں لوگوں کو اس وائرس سے بچانے کے لیے غیر سرکاری تنظیم واٹر ایڈ پاکستان کی جانب سے بھی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق اس وائرس سے بچنے کے لیے:

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

- لوگوں سے نہ ہاتھ ملائیں اور نہ ہی گلے ملیں

- ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن کے ساتھ کم از کم 20 سیکنڈز تک دھویں

- بغیر دھلے ہاتھوں سے آنکھوں، ناک یا منہ کو نہ چھوئیں

- کھانستے وقت اپنے منہ کو ٹشو پییر یا کہنی سے ڈھانپ لیں

- استعمال شدہ ٹشو کو ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں

- ہجوم میں جانےکی بجائے گھروں میں رہیں

مزید بتایا گیا کہ ایسے حالات میں اگر آپ کھانسی، نزلہ اور سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ بخار میں مبتلا ہوں تو 1166 پر رابطہ کریں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت