کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کی وجہ سے لاکھوں افراد کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ وہ دوستوں سے نہیں مل سکتے یا جیسا کہ مستقبل کے حالات نظر آ رہے ہیں گھر سے نکل کر معاشرے میں گھل مل نہیں سکتے۔
خوش قسمتی سے ایپلی کیشنوں کی نئی اقسام اور ویب سائیٹوں کا مطلب یہ ہے کہ آئیسولیشن کے دوران تنہائی کی تکلیف کو رات کے وقت اکٹھے ہو کر انٹرنیٹ پر فلمیں دیکھ کر کم از کم مجازی طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس، ایمازون پرائم ویڈیو اور دوسرے آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارموں کو ایک ہی وقت میں دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان پلیٹ فارموں کی ویڈیوز کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس استعمال کرنی ہوں گی۔
ویڈیو سٹریمنگ دیکھنے کے لیے استعمال ہونے والی بہترین ایپس کی تفصیل نیچے دی جا رہی ہے۔ ان میں زیادہ ایپس مفت ہیں۔ اگرچہ بلاشبہ انہیں استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کو قیمت ادا کرنے سٹریمنگ سروس کی سبسکرپشن حاصل کرنی ہو گی۔
ٹوسیون
یہ پلیٹ فارم دوسری کئی ایپس کے مقابلے میں ممکنہ طور پر زیادہ خوبیاں رکھتا ہے کیونکہ یہ ایمازون پرائم ویڈیو، ڈزنی پلس، ایچ بی او، ہُولُو، نیٹ فلکس، ویمیو اور یوٹیوب کے ساتھ کام کرتا ہے۔
ٹوسیون کو کو فائرفوکس یا گوگل کروم براوزر کے ذریعے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپ تحریری پیغامات اور ویڈیو کالنگ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتی ہے۔
سٹریمنگ سروسز کے لیے سبسکرپشن کی اضافی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگرچہ ایپ کے معاوضے کی ادائیگی پر ملنے والی سہولیات کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے پیش نظر سستی کردی گئی ہیں۔
نیٹ فلکس پارٹی
جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے یہ پلگ ان ایپ نیٹ فلکس کے لیے مخصوص ہے۔ یہ اس لحاظ سے بھی محدود ہے کہ اسے صرف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کروم براوزر کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ استعمال میں محدود ہونے کے باوجود نیٹ فلکس پارٹی ہر لحاظ سے ایک مقبول ایپ ہے جسے دنیا بھر میں پانچ لاکھ افراد استعمال کر رہے ہیں۔ ایکسٹینشن مفت اور سادہ ہے جسے کروم ویب سٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ میں ویڈیو پلے بیک اور چیٹ باکس کی سہولت ہے جس کی مدد سے فلم یا ٹی وی سیریز دیکھنے والے دوسرے لوگوں کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم دوسری ایپس کے برعکس اس میں ویڈیو چیٹ کی سہولت نہیں ہے۔
میٹا سٹریم
یہ ٹوسیون کے مفت ورژن کی طرح ہے تاہم یہ ابھی تک تکمیل کے مراحل میں ہے اس لیے ابھی اس کے استعمال میں کچھ مشکلات درپیش ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس کے باوجود میٹا سٹریم کا آزمائشی ورژن بے حد کارآمد ہے اور بہت سی سٹریمنگ سروسز کے ساتھ کام کرتا ہے جس میں نیٹ فلکس، یوٹیوب اور ٹوئچ شامل ہیں۔ کروم اور فائرفوکس دونوں اسے سپورٹ کرتے ہیں۔ اسے انسٹال اور استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ ایک بار سٹریمنگ شروع ہو جانے کے بعد صرف دعوتی کوڈ بھیج کر نئے ممبرز کا شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ میں ٹائم سٹیمپ مارکرز جیسی جدید خصوصیات موجود ہیں اس لیے آپ اپنے پسندیدہ سین دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔
© The Independent