امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہے کہ امریکہ برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ کے کینیڈا سے امریکی ریاست کیلی فورنیا منتقل ہونے کے بعد ان کی حفاظت پر خرچ ہونے والے اخراجات نہیں اٹھائے گا۔
صدر ٹرمپ نے اتوار کی کی جانے والی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'میں برطانیہ اور ملکہ برطانیہ کا دوست ہو اور معترف ہوں۔ یہ رپورٹ کیا گیا ہے کہ ہیری اور میگن جو برطانیہ چھوڑ چکے ہیں اور مستقل طور پر کینیڈا میں رہیں گے۔ اب کینیڈا سے امریکہ آ چکے ہیں۔ امریکہ ان کی حفاظت کے اخراجات نہیں برداشت کرے گا۔ انہیں اس کی خود ادائیگی کرنی ہو گی۔'
I am a great friend and admirer of the Queen & the United Kingdom. It was reported that Harry and Meghan, who left the Kingdom, would reside permanently in Canada. Now they have left Canada for the U.S. however, the U.S. will not pay for their security protection. They must pay!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 29, 2020
اتوار کو ہی ہیری اور میگن کی جانب سے جاری کیے جانے بیان میں کہا گیا کہ وہ امریکہ سے اپنے حفاظتی اقدامات کے لیے اخراجات ادا کرنے کے کی درخواست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور اس حوالے سے پہلے ہی نجی طور پر انتظامات کیے جا چکے ہیں۔
کینیڈا منتقل ہونے کے بعد نومبر سے اب تک کینیڈین حکومت کی جانب سے ان کے حفاظتی انتظامات کے اخراجات ادا کیے جا رہے تھے لیکن شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد مارچ کے اختتام سے یہ سلسلہ بھی بند ہو جائے گا۔
برطانیہ سے کینڈا منتقل ہوتے وقت ہیری اور میگن نے اپنے دس ماہ کے بیٹے آرچی کے ساتھ کینیڈا میں ہی رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔