انڈپینڈنٹ اردو کی خبر پر تعلیم یافتہ خاکروب کو نوکری مل گئی

وہاڑی کی رہائشی پارس طالب اسلامیات میں ماسٹرز کے باوجود جھاڑو لگا کر اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالنے پر مجبور تھیں۔

پارس  طالب سڑک پر کام کرتے ہوئے(تصویر ارشد چوہدری)

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر تعلیم یافتہ خاکروب پارس طالب کو نوکری مل گئی۔

وہاڑی کی رہائشی پارس طالب نے ایم اے اسلامیات فرسٹ ڈویژن سے پاس کیا تھا لیکن ملازمت نہ ملنے کے باعث وہ جھاڑو لگا کر اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پال رہی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے حالات سے متعلق انڈپینڈنٹ اردو نے خبر پوسٹ کی تو وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں نوکری دینے کا حکم دیا۔

پارس طالب نے انڈپینڈنٹ اردو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے انہیں دفتر بلایااور ڈی پی ایس سکول وہاڑی میں ملازمت دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا وہ سکول جا کر بطور ٹیچر جوائن کر لیں۔

پارس نے کہا کہ وہ نوکری کی خبر ملنے پر خوش ہیں کیونکہ وہ اب باعزت روزگار سے اپنے گھر اور اہل خانہ کا خرچ اٹھا سکیں گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان