کِم جونگ ان ’زندہ اور خیریت سے ہیں‘: جنوبی کوریا

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کی صحت کے حوالے سے پیدا ہونے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ کِم خیریت سے ہیں۔

22 مارچ کو شالی کوری کی سرکاری کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی جانب سے شائع کی گئی اس تصویر میں کِم جونگ ان ایک نامعلوم مقام پر فوجی مشقیں دیکھتے ہوئے (اے ایف پی فوٹو/ کے سی این اے بذریعہ کے این ایس)

شمالی کوریا میں ہونے والی ایک اہم تقریب میں سپریم لیڈر کِم جونگ ان کی عدم موجودگی کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے پیدا ہونے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدارتی مشیر برائے قومی سلامتی نے کہا ہے کہ کِم جونگ ان زندہ ہیں اور خیریت سے ہیں۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن کے خصوصی مشیر مُون چنگ اِن نے اتوار کو امریکی ٹیلی ویژن چینل 'سی این این' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا: 'ہماری حکومت کا مؤقف ٹھوس ہے۔ کِم جونگ زندہ اور بخیریت ہیں۔'

مشیر برائے سلامتی کا کہنا تھا کہ کِم 13 اپریل سے شمالی کوریا کے مشرقی حصہ میں واقع وُنسن کے تفریحی مقام پر مقیم ہیں اور اب تک کسی مشکوک نقل و حرکت کا سراغ نہیں ملا۔

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے 15 اپریل کو اپنے دادا کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت نہیں تھی جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں میں اضافہ ہو گیا۔

وہ 11 اپریل کو حکمران ورکرز پارٹی کے پولِٹ بیورو کے اجلاس کی صدارت کے بعد منظرعام پر بھی نہیں آئے۔ ان کی غیرحاضری کی وجہ سے ذرائع ابلاغ نے ان کی صحت کے بارے میں کئی غیرمصدقہ خبریں دیں جنہیں سیئول میں حکام نے غلط قرارد دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدارتی آفس کے بیان میں کہا گیا: 'ہمارے پاس تصدیق کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور اب تک شمالی کوریا میں کسی خاص نقل و حرکت کا پتہ نہیں چلا۔'

آن لائن میڈیا آؤٹ لیٹ 'ڈیلی این کے' جس کا زیادہ تر انتظام شمالی کوریا کے حکومت مخالف دھڑے کے پاس ہے نے خبر دی تھی کہ کِم جونگ ان اس سے پہلے اس ماہ کے دوران  دل کے آپریشن کے بعد روبصحت ہیں۔

ان اطلاعات کے فوری بعد امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این نے نامعلوم امریکی عہدے دار کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ واشنگٹن کی ان خفیہ اطلاعات پر نظر ہے کہ سرجری کے بعد کِم کی حالت خطرناک ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ان اطلاعات کو مسترد کر دیا تھا کہ کِم بیمار ہیں تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ ان کا کِم سے آخری بار کب رابطہ ہوا تھا۔

پیر کو شمالی کوریا کے سرکاری اخبار 'روڈونگ سن من' نے خبر دی تھی کہ کِم نے وُنسن کالمہ کے بڑے ساحلی تفریحی منصوبے پر کارکنوں کو مبارکباد دی تھی۔

یہ رپورٹ حالیہ دنوں میں جاری ہونے والے بیانات یا کِم کے نام پر ہونے والے اقدامات میں تازہ ترین تھی تاہم کسی میں شمالی کوریا کے رہنما کی تصویر نہیں دی گئی۔

امریکی تھنک ٹینک نارتھ 38 کی طرف سے جن سیٹلائیٹ تصاویر کا جائزہ لیا گیا ہے اُن سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ٹرین ممکنہ طور پر کِم کی ہے جو گذشتہ ہفتے وُنسن کے ایک ریلوے سٹیشن پر کھڑی تھی۔

نارتھ 38 نے لکھا ہے کہ ٹرین کی موجودگی سے کِم کی صحت کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں ملتا لیکن ان اطلاعات کو تقویت ضروری ملتی ہے کہ وہ ملک کے مشرقی ساحل پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا