امریکی ریاست یوٹاہ میں پولیس نے ایک پانچ سالہ بچے کو اپنی والدہ کی گاڑی چلاتے ہوئے ہائی وے سے اس وقت پکڑا جب وہ اپنے جیب خرچ یعنی تین ڈالر سے لیمبرگینی کار خریدنے کیلیفورنیا جا رہا تھا۔
یوٹاہ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بچہ اپنی والدہ سے بحث کے بعد ان ہی کی ایس یو وی گاڑی میں گھر سے نکل کھڑا ہوا کیوں کہ وہ اسے لیمبرگینی کار خرید کر نہیں دے رہی تھیں۔
یوٹاہ پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ انہوں نے انٹر سٹیٹ 15 (یوٹاہ اور کیلیفورنیا کو جوڑنے والی ہائی وے) پر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھولتی ہوئی ایک گاڑی دیکھی اور یہ سمجھا کہ ڈرائیور کی حالت ٹھیک نہیں ہے تاہم گاڑی روکے جانے پر اس میں سے ایک پانچ سال کا بچہ برآمد ہوا۔
یوٹاہ ہائی وے پولیس کے اہلکار رِک مارگن کو ڈیش کیمرا کی فوٹیج میں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: 'آپ کی کیا عمر ہے؟ کیا آپ پانچ سال کے ہیں؟ واؤ۔۔آپ نے کار چلانی کہاں سے سیکھی؟'
One of our Troopers in Weber Co. initiated a traffic stop on what he thought was an impaired driver. Turns out it was this young man, age 5, somehow made his way up onto the freeway in his parents' car. Made it from 17th and Lincoln in Ogden down to the 25th St off-ramp SB I-15. pic.twitter.com/3aF1g22jRB
— Utah Highway Patrol (@UTHighwayPatrol) May 4, 2020
بعد میں مارگن نے 'کے ایس ایل ٹی وی' کو بتایا کہ انہوں نے فری وے پر گاڑی کو پارک کرنے میں بچے کی مدد کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا: 'جب میں وہاں کھڑا تھا تو میں نے دیکھا کہ بچہ بریک پیڈل تک اپنے پاؤں پہنچانے کے لیے ڈرائیونگ سیٹ کے بالکل کنارے پر بیٹھا ہوا تھا۔'
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
روکے جانے کے بعد بچے نے پولیس اہلکار کو بتایا کہ وہ اپنے گھر سے 800 میل دور کیلیفورنیا اپنے لیے لیمبرگینی کار خریدنے کے مقصد سے جا رہا تھا۔
پولیس نے اپنی ٹویٹ میں مزید بتایا کہ 'اس کے پاس (لیمبرگینی) خریدنے کے لیے مطلوبہ رقم نہیں تھی کیوں کہ اس کے والٹ سے محض تین ڈالر برآمد ہوئے۔'
ایک نئی لیمبرگینی کی قیمت کم از کم دو لاکھ ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
مارگن نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور مقامی پراسکیوٹر اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ آیا اس بچے کے والدین کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے یا نہیں جو اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے جب کہ بچے کے بہن بھائی گھر پر اس کا خیال رکھ رہے تھے۔
© The Independent