کرونا (کورونا) وائرس سے ہوئے لاک ڈاؤن کے بعد گھروں میں بند لوگوں کی زندگی کیسے گزرے گی، کسی کو اندازہ نہیں تھا۔
لاک ڈاؤن میں کئی لوگوں نے اپنے بچوں کے بال خود کاٹے اور شادی شدہ جوڑوں نے بھی ایک دوسرے کا بناؤ سنگھار کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جیسے ہی لاک ڈاؤن میں نرمی آئی، لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے تہہ دل سے ہیئر سیلونز کھلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دنیا میں کئی ممالک کے سمارٹ لاک ڈاؤن پلان میں ہیئر سیلونز کھولنا بنیادی نکات میں شامل ہے۔ کچھ ہیئر سیلونز میں کام کرنے والوں کو کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی کِٹس بھی دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک احتیاطی تدبیر یہ بھی بتائی گئی ہے کہ جب بھی باہر جائیں، اپنے بال باندھ کر یا ڈھانپ کر جائیں۔