بلوچستان: سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، چھ ایف سی اہلکار ہلاک

واقعہ پیر کے روز رات گئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 80 کلومیٹر جنوب مشرق میں ضلع بولان کے پہاڑی علاقوں میں پیش آیا، واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

(فائل تصویر: اے ایف پی)

صوبہ بلوچستان کے  ضلع بولان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں پیرا ملٹری فورس کے چھ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز رات گئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 80 کلومیٹر جنوب مشرق میں ضلع بولان کے پہاڑی علاقوں میں پیش آیا۔

ڈپٹی کمشنر بولان مراد کاسی نے اے ایف پی کو بتایا: 'سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے مزید بتایا کہ معمول کی گشت کے دوران گاڑی بم سے ٹکرا گئی۔

کسی گروپ نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن بلوچ علیحدگی پسند گروپوں کی جانب سے صوبے میں اکثر اس طرح کے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

اس ماہ کے آغاز میں بھی سڑک کے کنارے اسی طرح کے بم دھماکے میں چھ فوجی ہلاک ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

افغانستان اور ایران کی سرحد سے متصل بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالا مال اور پاکستان کے چاروں صوبوں میں سب سے بڑا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان