'بھارتی کرکٹ ٹیم اگست میں جنوبی افریقہ کا دورہ کر سکتی ہے'

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو جیکس فاؤل کا کہنا ہے کہ اگر دونوں حکومتوں نے اجازت دی تو بھارت اور جنوبی افریقہ اگست میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیل سکتے ہیں۔

(سوشل میڈیا)

کرونا کی وبا کے تناظر میں اگر دونوں حکومتوں نے اجازت دی تو بھارت اور جنوبی افریقہ اگست میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیل سکتے ہیں۔ 

پہلے سے طے شدہ معاہدے کے تحت سیریز فی الحال اگست کے آخر میں شیڈول کی گئی ہے تاہم 'کرکٹ ساؤتھ افریقہ' کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو جیکس فاؤل نے کہا کہ دونوں بورڈز بعد کی تاریخ میں سیریز کے انعقاد کی مخالفت نہیں کریں گے۔
جمعرات کو ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران فاول نے کہا: 'بھارت ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے کا احترام کرنا چاہتا ہے۔ تاہم اگر اس (سیریز کے انعقاد) میں تاخیر ہوتی ہے تو اس کا انعقاد بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے۔'

'کرکٹ ساؤتھ افریقہ' کے ایگزیکٹو نے مزید کہا: 'ہماری بھارتی بورڈ کے ساتھ بہت اچھی گفتگو رہی ہے۔'
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر 'انڈین ایکسپریس' کو بتایا کہ سیریز کا امکان اسی صورت میں ہو گا بشرطیکہ انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس مل جائے۔

انہوں نے مزید کہا: 'سب سے پہلے ہمیں کھلاڑیوں کو گرین زون میں کنڈیشنگ کیمپ میں لے جانا ہوگا۔ اور اگر معاملات ٹریک پر رہے تو ہم جنوبی افریقہ میں کھیل پائیں گے۔'
ماہرین کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے اس دوطرفہ سیریز کے لیے رضامندی کا مطلب یہ بھی ہے کہ اگر وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بجائے اکتوبر نومبر میں آئی پی ایل کا انعقاد کرنا چاہیے تو اسے جنوبی افریقہ کی حمایت حاصل ہوگی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تیزی سے بدلتی ہوتی ہوئی صورت حال پر غور کرتے ہوئے کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مذاکرات یہ سلسلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے اعلی حکام کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
فاؤل نے کہا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کی حکومت سے اجازت لینے کے لیے پہلے ہی سے راہ ہموار کرنا شروع کر دی ہے۔
'ہمیں اس کا بہت فائدہ ہو گا کیونکہ یہ ہمارے لیے ایک اہم دورہ ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہمیں بھارتی بورڈ کی رضا مندی سے بہت حوصلہ ملا ہے۔
دوسرے کھیلوں کی طرح کرکٹ پر بھی کرونا وبا کا اثر پڑا ہے اور کرکٹ کی تمام مصروفیات ملتوی کردی گئی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل