پاکستان میں ان دنوں انتہائی مقبول ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے کردار دوآن ایلپ کی بیوی بننے والی ایزگی ایسما اپنے باہمت اور جرات مندانہ کردار بانو چیچک کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی مقبول ہوئی ہیں۔
ایزگی ڈرامے کی ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں، جن پر خواتین میں سب سے زیادہ فائٹنگ سین فلمائے گئے کیونکہ بانو کا کردار ایک ایسی بہادر خاتون کا ہے جو ناصرف مشکل وقت میں اپنے شوہر کے شانہ بشانہ دشمنوں سے لڑتی ہے بلکہ باطل پر حق کی جیت کے لیے اپنی زندگی بھی داؤ پر لگا دیتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ایزگی نے انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وہ پاکستان کے لوگوں اور اس کی ثقافت سے بہت محبت کرتی ہیں۔ 'پاکستان اور ترکی کے عوام بالکل ایک جیسے ہیں، مجھے پاکستانی شائقین کے محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے جس کے لیے میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
'مجھے کئی اعتبار سے پاکستان بالکل ترکی جیسا لگتا ہے۔ اس لیے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہم دو مختلف ملک ہونے کے باوجود ایک قوم ہیں۔‘
ایزگی کے مطابق وہ جلد پاکستان آ کر شائقین سے ملیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے مشہور گرم مشروب یعنیٰ پاکستانی چائے سے محبت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان آئیں تو چائے ضرور پئیں گی۔ بلکہ انہوں نے پاکستانی شائقین سے اردو میں یہ بھی پوچھا کہ ’جب میں پاکستان آؤں گی تو کیا آپ مجھے چائے پلائیں گے؟'