دفن ہونے سے پہلے تابوت سے آخری گول

میکسیو میں فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی اپنے 16 سالہ مبینہ مقتول ساتھی الیگزینڈرمارٹینیز کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے بعد ان کے تابوت کے ساتھ چمٹ گئے۔

میکسیو میں فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی اپنے 16 سالہ مبینہ مقتول ساتھی الیگزینڈرمارٹینیز کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے بعد ان کے تابوت کے ساتھ چمٹ گئے۔

اس سے پہلے انہوں نے فٹ بال کو کِک لگائی جو تابوت سے ٹکرا کر گول میں چلا گیا۔ اس اقدام کا مقصد آنجہانی کھلاڑی کی طرف سے اُن کا آخری گول ظاہر کرنا تھا۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق میکسیکو کے کھلاڑیوں کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو کو ’فتح دلانے والے مارٹینیز کا آخری گول‘ کا نام دیا گیا ہے۔

نوجوان کھلاڑی الیگزینڈر مارٹینیز کی آخری رسومات میں اُن کے آبائی گاؤں وِنسنٹ کیلاموٹ میں جمعرات کو ادا کی گئیں جن میں تین سو کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فٹ بال کے کھلاڑی کو رواں ہفتے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ان کے قتل کا الزام پولیس پر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا آخری میچ میکسیکو کی جنوبی ریاست وہاکا میں کھیلا تھا۔

الیگزینڈرمارٹینیز کی موت کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔ وہ امریکہ اور میکسیکو کی دہری شہریت رکھتے ہیں اور چار سال پہلے امریکہ سے لوٹے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق وہ منگل کی دوپہر سوڈا خریدنے نکلے اور مبینہ طور پر پولیس نے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بظاہر یہ واقعی غلط شناخت کا لگتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا