میرا موازنہ کوہلی سے نہیں پاکستانی لیجنڈز سے کیا جائے: بابر اعظم

پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان موازنہ ویراٹ کوہلی کی بجائے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جائے تو ان کو زیادہ اچھا لگے گا۔

بابر اعظم نے اپنے حوالے سے کہا کہ وہ بیٹنگ میں مستقل مزاجی پر توجہ دیں گے اور امید ہے کہ وہ اس سیریز میں سنچری سکور کریں (اے ایف پی)

پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ان موازنہ ویراٹ کوہلی کی بجائے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جائے تو ان کو زیادہ اچھا لگے گا۔

ووسٹر شائر سے پاکستانی صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ ان کا موازنہ جاوید میانداد، محمد یوسف، یونس خان اور انضمام کے ساتھ کیا جائے تو زیادہ اچھا ہے نہ کہ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کے ساتھ۔

پچھلے کچھ سالوں سے شائقین اور ماہرین کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں بابر اعظم  کی پرفارمنس کا ویرات کوہلی کی کارکردگی سے موازنہ کرتے رہے ہیں تاہم  بابر اعظم نے اکثر کہا ہے کہ وہ اور کوہلی مختلف کھلاڑی ہیں۔

بابر اعظم پاکستان سکواڈ کا حصہ ہیں جن کا گذشتہ ماہ کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور انگلش ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے وہ اتوار کو برطانیہ پہنچے تھے۔

قرنطینہ میں رہنے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے بدھ کی صبح سے ہی ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم قرنطینہ کے باعث ہوٹل اور گراؤنڈ تک محدود ہیں تاہم وہ سب انگلینڈ میں ٹریننگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو شکست دینے کے امکانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو پریشان کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اپنے گذشتہ دورہ انگلینڈ کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی وجہ سے کھلاڑی اس سیریز کے مثبت نتائج کے لیے بھی پُرامید ہیں۔ ہم فی الحال اپنی توجہ ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مرکوز کیے ہوئے ہیں کیونکہ یہ دورے کا پہلا مقصد ہے۔‘

بابر اعطم نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ’انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج ہے تاہم ہمارے بولرز انگلش بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ہم ان کے کمزور ٹیسٹ ٹاپ آرڈر کو نشانہ بنائیں گے۔‘

’محمد عباس تجربہ کار ہیں جبکہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی بھی بہت زیادہ باصلاحیت بولر ہیں۔ ہمیں اپنے بولرز سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔‘

بابر اعظم نے اپنے حوالے سے کہا کہ وہ بیٹنگ میں مستقل مزاجی پر توجہ دیں گے اور امید ہے کہ وہ اس سیریز میں سنچری سکور کریں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ