ابھی تک کرونا (کورونا) وائرس سے بچاؤ کے لیے کوئی موثر دوا سامنے نہیں آئی، البتہ طبی ماہرین لوگوں سے اپنے مدافعتی نظام کو فعال بنانے کے لئے سپلیمنٹس خریدنے یا مخصوص کھانے پینے کی اشیا استعمال کرنے کی تاکید کرتے ہیں-
اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی ویکسین کی عدم موجودگی میں مدافعتی نظام ہی ہمارا واحد سہارا ہے جو وائرس سے مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ اس لیے کرونا سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا پڑے گا اور اس سلسلے میں اپنی خوراک کا خاص خیال رکھنا پڑے گا۔
وٹامنز:
وٹامن ضروری غذائی اجزا ہیں جو آپ کے جسم کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور صحت مند رہنے کے قابل بناتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وٹامن فعال مدافعتی نظام کے لیے بھی بےحد ضروری ہیں۔
وٹامن اے: خوراک کی نالی اور سانس کی نالی کو انفیکشن سے بچاتا ہے اور قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے-
وٹامن اے کے غذائی ذرائع: پالک، شکر قندی، گاجر، مالٹا، خوبانی وغیرہ-
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وٹامن سی: انسانی مداافعتی نظام میں دو طرح کے خلیے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، ٹی سیلز ((T Cells اور بی سیلز(B Cells) ٹی سیلز جسم کے اندر داخل ہونے والے نقصان دہ مواد کو مارنے کا کام کرتے ہیں اور وٹامن سی ان ٹی سیلز کو اپنا کام بخوبی انجام دینے میں مدد فراہم کرتا ہے-
وٹامن سی کے غذائی ذرائع: مالٹا ، کینو، چکوترا، لیمو، امرود، اسٹرابیری، بند گوبی، پھول گوبی، پالک، پپیتا-
وٹامن ڈی: قوتِ مدافعت کو منظم کرتا ہے اور کسی بھی باہر سے آنے والے کی شناخت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے-
وٹامن ڈی کے غذائی ذرائع:: انڈے کی زردی، فورٹیفائڈ (Fortified) دودھ، جوس، دلیہ اور دھوپ سینکنا –
پھل اور سبزیاں
پھل اور سبزیوں سے ہمیں اینٹی آکسیڈینٹس (Antioxidants)، پولیفینولزPolyphenols) ) اور, فائٹو کیمیکلزPhytochemicals)) ملتے ہیں جو قوتِ مدافعت بڑھانے کی باکمال صلاحیت رکھتے ہیں
سبز پتوں والی سبزیاں: پالک، ہرا دھنیا، پودینہ، وغیرہ وٹامن ای، وٹامن سی اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں-
لہسن: لہسن میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو جرثوموں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں- خاص طور پر اس میں ایک مرکب ہوتا ہے جسے الیئن (Alliin) کہتے ہیں۔ جب لہسن کو چبایا جاتا ہے تو یہ مرکب ایلیسن (Allicin) میں بدل جاتا ہے ، جو لہسن کا ایک اہم جزو ہے- ایلیسن بعض سفید خلیوں کے سرد اور فلو سے لڑنے والے ردعمل میں اضافہ کرتا ہے۔
ادرک :ادرک کا ایک مرکب جسے جنجیرول ( Gingerol) کہتے ہیں ادرک جراثیم کش ہے اور اس میں سوزش کو رفع کرنے کی خصوصیات بھی موجود ہیں۔
ہلدی: ہلدی میں کرکومین Curcumin)) ہوتا ہے ، یہ ایک ایسا مرکب ہے جو سوزش (Inflammation) سے بچاؤ کی خصوصیات کے لیے وسیع پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اس میں مدافعتی نظام کی مدد اور اس میں ترمیم کرنے کی صلاحیت ہے۔
سبز چائے: پولیفینولز(Polyphenols)، پودوں کے طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس (Antioxidants) جو سبز چائے کو اس کے مدافعتی اثرات بخشنے کے بارے میں بہترین خیال کیے جاتے ہیں۔
لیموں: گرم پانی میں لیموں ملانے سے دفاعی نظام کو فروغ ملتا ہے۔ لیموں میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
پانی
روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینا آپ کے جسم سے زہریلے مرکبات کو خارج کرتا ہے اور دفاعی نظام کی صحت کی تائید کرنے کا ایک موثر ترین طریقہ ہے۔
پانی خون اور لمف (Lymph) کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس اس کے بغیر جسم کے دفاع کو متحرک نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی زہریلے مرکبات کو جسم سے خارج نیں کیا جا سکتا۔
COVID-19 کے خلاف تحفظ کے لیے حفظان صحت کے ان اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔
- صحت مند وزن رکھیں
- جسمانی طور پر چاک و چوبند رہیں
- پھل، سبزیاں زیادہ کھائیں
- فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں
- چربی والے گوشت کو محدود کریں
- میٹھے مشروبات کو محدود کریں
- ذہنی طور پر خود کو پرسکون رکھیں
- صفائی کا خاص خیال رکھیں