سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 'دل بیچارہ' چوبیس جولائی کو ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے جا رہی ہے جو نیٹ فلکس جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہیں۔
پروڈیوسر مکیش چھابڑہ کے مطابق کل بروز سوموار اس فلم کا ٹریلر پہلی بار ریلیز ہو گا۔
اس فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ سنجنا سانگھی بھی دکھائی دیں گی۔
Only love pic.twitter.com/xkbhMpn36h
— Mukesh Chhabra CSA (@CastingChhabra) July 5, 2020
یہ فلم پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کرونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاون کے باعث ایسا نہیں ہوسکا۔
سوشانت سنگھ کے مداح ان کی آخری فلم کے بارے میں بہت پرجوش ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اس فلم کو بڑے پردے پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ ان سب ٹوئٹس کے درمیان ایک بہت ہی الگ ٹوئٹ بھی دکھائی دیتی ہے۔
ان کے مداح شو چڈھا نے ایک ننھی بچی کا ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر ڈالا جسے یہ نہیں معلوم کہ سوشانت سنگھ مر چکے ہیں۔ وہ بس ان کے بارے میں پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہے۔
What a beautiful tribute to Sushant by his lil fan. She is not aware bout his death. She knws only dat he is not well. Her fav song is khairiyat pucho.
— SHIVA CHADHA (@chadhashiva) July 5, 2020
Kaaaash Sushant watch this video. Kabhi bhul nahi sakte tumko
pic.twitter.com/NGAXALGHRn
فلم کے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے بغیر سکرپٹ پڑھے ان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم 'دل بیچارہ' کے لیے ہاں کردی تھی۔
بھارتی ویب سائٹ نیوز 18 کے مطابق مکیش چھابڑا نے بتایا کہ 'سوشانت سنگھ راجپوت نے مجھ سے وعدہ کیا کہ جب بھی میں اپنی پہلی فلم بناوں گا، وہ اس میں اہم کردار نبھائیں گے۔'
'سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنا وعدہ نبھایا بھی۔ جب میں نے فلم کے بارے میں اس سے رابطہ کیا تو اس نے بغیر سکرپٹ پڑھے ہی فلم کے لیےہاں کہہ دی۔ میرے اور اس کے درمیان ہمیشہ سے ایک جذباتی رشتہ رہا ہے۔'
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
'سوشانت ہر وقت میرے ساتھ رہے اور کس سین کو کیسے شوٹ کرنا ہے، اس میں بھی انہوں نے مشورے دیے۔ وہ ہمیشہ سین کو بہتر بنانے میں میری مدد کرتے تھے۔'
واضح رہے کہ سات برس پہلے مکیش چھابڑا ہی اس پروگرام کے کاسٹنگ ڈائریکٹر تھے جس کے تحت پہلی بار کسی فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ اس کے لیے مکیش چھابڑا نے تقریباً 800 لوگوں کا آڈیشن لیا تھا اور سوشانت سنگھ راجپوت کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے انہیں موقع دیا تھا۔
یہ کاسٹنگ آڈیشن رونی سکریو والا کی فلم 'کائی پوچھے' کے لیے کیا گیا جو سوشانت کی پہلی فلم تھی.
یہ فلم 2013 میں ریلیز ہوئی۔ تیس کروڑ کی لاگت سے بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر نوے کروڑ کا بزنس کیا تھا۔