اٹلی میں کرونا وبا کی صورتحال مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی اور سال کے آخر میں وبا کی ایک اور لہر آنے کا خطرہ ہے۔
اطالوی قوم اپنی اور دنیا کی تاریخ کو بہت اہمیت دیتی ہے اور وہ اس وبا کے دنوں کو بھی ایک منفرد پراجیکٹ کے ذریعےتاریخ میں رقم کر رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس آن لائن پراجیکٹ کے تحت دنیا بھر سے کرونا وبا کی ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی کہانیوں کو یکجا کیا جا رہا ہے تاکہ دنیا کو یاد رہے کہ یہ سب کچھ کیا، کیسے اور کیوں ہوا؟
اس پراجیکٹ کے لیے اب تک 1500 کہانیاں آ چکی ہیں جن میں سے تقریباً 10 پاکستان سے ہیں۔
منصوبے سے وابستہ انتونیو کارلونی نے پاکستان میں فوٹو گرافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس منصوبے کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنیں اور اپنی کہانیاں اور تصاویر بھیجیں۔