بلاول اور عمران کی بالکونی سے تصاویر کھینچنے کے خواہش مند فوٹوگرافر

جعفر حسن نے کراچی میں موجود نامور شخصیات کی ان کے گھروں کی چھت یا بالکونی پر تصاویر لے کر لاک ڈاؤن کے مشکل دنوں کو ایک تصویری دستاویز کی شکل میں محفوظ کیا ہے۔

کرونا (کورونا) وبا کی وجہ سے جب لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے تو ایسے میں کراچی کے فوٹوگرافر جعفر حسن نے ان حالات کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کی ٹھانی اور کراچی میں موجود نام ور شخصیات کی ان کے گھروں کی چھت، بالکونی اور بیرونی دیواروں پر تصاویر لے کر ان مشکل دنوں کو ایک تصویری دستاویز کی شکل میں محفوظ کرلیا۔

جعفر حسن کی اس سیریز کا نام A Pandemic With A View ہے جو انہوں نے ایک البم کی شکل میں بنائی۔ انڈپینڈنٹ اردو نے اس سلسلے میں جعفر سے بات کی اور پوچھا کہ یہ خیال انہیں کب، کیوں اور کیسے آیا؟

جعفر کی مکمل گفتگو یہاں دیکھیں

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن