لیبیا 2011 میں معمر قذافی کا تختہ الٹنے کے بعد سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔ شمالی افریقہ کا یہ ملک قبائلی ملیشیاؤں، جہادیوں اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لیبیا کے چھوٹے کاروبار بدامنی کی لہروں کے بعد اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ لیبیا کے ایک تاجر محمود الشرکسی نے جنگ زدہ دارالحکومت طرابلس کے مضافات میں واقع اپنی فیکٹری کے کھنڈرات کا سروے کیا۔ وہ مایوس مگر کام پر واپس لوٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔
گذشتہ سال اپریل میں طرابلس کے جنوب میں ضلع عین زارا میدان جنگ کا میدان بن گیا تھا جب مشرقی حصے میں موجود مضبوط خلیفہ حفتر کی افواج نے اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت سے دارالحکومت چھیننے نے کوشش کی۔