کراچی: 25 سے 30 ہزار میں قربانی کا جانور خریدنے نکلے تو کیا حال ہوا؟

انڈپینڈنٹ اردو کی رمیشہ علی 25 سے 30 ہزار کے بجٹ میں قربانی کا جانور خریدنے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی جا پہنچیں، وہاں انہیں کس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا؟ دیکھیں اس ویڈیو میں۔

یوں تو کراچی کی سالانہ سپر ہائی وے منڈی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی ہے لیکن یہاں سستا قربانی کا جانور نایاب ہے۔

ایک ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی اس مویشی منڈی میں گائیں، بکروں، دنبوں اور انٹوں کے کافی سٹال ہیں لیکن ان میں موجود جانورں کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔ اس سال کرونا (کورونا) وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث اکثر لوگ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں لیکن عید قرباں پر مذہبی فریضہ ادا کرنا بھی ضروری ہے۔

اس لیے جب عام آدمی اس منڈی کا رخ کرتا ہے تو اس کی جیب میں لاکھوں روپے نہیں بلکہ ہزاروں روپے موجود ہوتے ہیں جس میں وہ ایک اچھا اور تندرست قربانی کا جانور خریدنا چاہتا ہے۔ البتہ مویشی منڈی کی صورت حال یکسر مختلف ہے۔ یہاں گائے کم سے کم 85 ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ سستے سے سستا، اچھی صحت والا بکرا 40 سے 50 ہزار کے درمیان ملے گا۔

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جہاں تک دنبوں کی بات ہے تو ان کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار سے ایک لاکھ 50 ہزار کے درمیان ہے۔ اس کے علاوہ اونٹ کی رینج بھی دو سے آٹھ لاکھ کے درمیان ہے۔

بیوپاری منڈی میں زیادہ کرائیوں کو جانوروں کی زیادہ قیمت سے جوڑتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سٹال کا کرایہ ہزاروں، لاکھوں میں ہے جبکہ منڈی میں لانے کے لیے فی جانور ایک ہزار روپے علیحدہ دینے پڑتے ہیں۔

اس کے علاوہ سٹال پر لائٹ بلب اور پانی کی وجہ سے خرچے ہزاروں روپے میں چلے جاتے ہیں، اس صورت حال میں جانوروں کی قیمتیں زیادہ تو ہوسکتی ہیں کم نہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو