ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کا فریضہ مذہبی جوش و جذبے سے سرانجام دیا۔
عید قرباں کے موقع پر خاص طور پر بچوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے، جو جانوروں کو گھر لانے، انہیں کھلانے پلانے اور خیال رکھنے میں خصوصی طور پر سرگرم ہوتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اگرچہ اس سال حج محدود رہا اور پاکستانی یہ سعادت حاصل نہیں کرسکے، تاہم قربانی کا فریضہ لوگوں نے ضرور انجام دیا۔
جلیلہ حیدر سمجھتی ہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے حج کے لیے پیسے جمع کیے لیکن وہ نہیں جاسکے، تو وہ اس پیسے کو اپنے آس پاس اور محلے میں غریب افراد کی مدد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
بقول جلیلہ: 'یہ بھی ایک قسم کا حج ہی ہے اور خدا ان کا اچھا کام قبول کرنے والا ہے۔'
ان کا مزید کہنا تھا: 'ہمیں اپنے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔'
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس سال جو لوگ قربانی کرچکے یا جو کرنے جا رہے ہیں، وہ قربانی کرتے وقت نفرت اور تعصب کو بھی قربان کریں۔