بھارت: ایک دن میں کرونا وائرس کے ریکارڈ ستاون ہزار کیسز

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کرونا کے مزید 57 ہزار 115 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں تصدیق شدہ کرونا کیسز کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

(اے ایف پی)

بھارت میں ایک دن کے دوران کرونا کے ریکارڈ 57 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھارت میں کرونا کے مزید 57 ہزار 115 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں تصدیق شدہ کرونا کیسز کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

صرف جولائی کے مہینے میں بھارت میں کرونا کے 11 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ہفتے کو وزارت صحت کی جانب سے مزید 764 ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد بھارت میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 36 ہزار 511 ہو گئی ہے۔

بھارت کی سول ایوی ایشن منسٹری نے بین الااقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 اگست تک کی توسیع کر دی ہے۔ جبکہ امریکہ، یورپ اور مشرق وسطی میں پھنسے بھارتی باشندوں کو واپس لانے والی پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق بھارتی وزیر صحت ہرش وردھن کی جانب سے جمعے کو دیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد کل کیسز کا ایک تہائی ہے۔

بھارتی وزیر صحت کے مطابق اس وقت بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران چھ لاکھ 40 ہزار سے زائد ٹیسٹس کیے جا رہے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں، چھاؤنیوں، زیر زمین ریل سٹیشنز، سنیما ہالوں، سوئمنگ پولز، پارکوں، شراب خانوں، تھیٹرز اور عوامی اکٹھ کے دوسرے تمام مقامات بھی 31 اگست تک بند ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے کئی علاقے مون سون بارشوں کے بعد سیلاب کی زد میں ہیں۔ جمعے کو ریاست بہار میں تین لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کے بعد حکام کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بہار میں سیلاب سے اب تک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ریاست کے 14 اضلاع میں ہزاروں دیہات ڈوب چکے ہیں۔ حکام کی جانب سے اگلے دو دن کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بھارت کے نیشنل ڈزاسٹر ریسپانس فورس کے مطابق اس نے علاقے میں ریسکیو اور امدادی کاموں کے لیے 28 ٹیمیں تعینات کر دیں ہیں۔

بھارتی ریاست بہار کو ہر سال ہمسایہ ملک نیپال کے دریاؤں میں آنے والی طغیانی کے بعد سیلابی صورت حال کا سامنا رہتا ہے لیکن اس سال حکام کے مطابق ان کی بڑی پریشانی کرونا کا پھیلاؤ ہے۔

بہار میں اب تک کرونا کے 48 ہزار 197 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 282 ہلاکتیں بھی واقع ہو چکی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا