لاہور میں بکھرے ڈاچی میلے کے رنگ

رواں ہفتے ڈاچی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک نمائش منعقد ہوئی، دیکھیے اس نمائش کی رنگا رنگ تصاویر

31

نمائش میں رکھا گیا ایک ٹیلیفون جس پر ٹرک آرٹ سے پھول بوٹے بنائے گئے تھے۔ یہ وہی سٹال تھا جہاں مشہور زمانہ 'دل میرا 2 جی بی اور غم میرا 32 جی بی ' کی تختی بھی دریافت ہوئی تھی۔ 

رواں ہفتے ڈاچی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک نمائش منعقد ہوئی۔  ’ڈاچی 19‘ کے نام سے ہونے والی اس نمائش میں شائقین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

نجی شعبے کی کوششوں سے اس ثقافتی نمائش کا انعقاد تقریباً ہر چھ ماہ بعد عمل میں لایا جا تا ہے۔

یہ نمائش آرٹ کے شائقین کو ملک کے کونے کونے میں تخلیق کی جانے والی معیاری اور عموماً ہاتھ سے تیار کی گئی مصنوعات دیکھنے کا موقع دیتی ہے۔

یہاں موجود رنگا رنگ مصنوعات پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے ہنرمندوں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

جن بچوں کو اتوار کے دن بھی کوئی چھٹی نہیں ہوتی (فوٹو گیلری)

شہروں میں رہنے والے اس طرح کی نمائشوں میں آ کر ملک کے کونے کونے میں بنائے جانے والے فن پارے دیکھتے  ہیں اور حتی الامکان مختلف اشیا خریدنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔  یہ سرگرمی ان فنون کو محفوظ رکھنے اور ان  کے ماہر فنکاروں کا پیٹ بھرنے کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔

اس  نمائش میں درجنوں سٹال لگائے گئے تھے جن کی خوبی یہ تھی کہ ہر سو رنگ چھلکتے ہوئے دکھائی دیتے تھے۔

مختلف سٹالز پر موجود کاریگر اور فن کار اس بات پر خوش تھے کہ اس نمائش کے ذریعے اُنہیں اپنے ہاتھ سے بنے فن پاروں کو عوام کے سامنے پیش کرنے اور انہیں فروخت کرکے روزگار کمانے کا موقع مل رہا ہے۔

نمائش کے اکثر اسٹالز پر تینوں دن شائقین کا بے تحاشہ ہجوم رہا۔

دیکھیے حسنین جمال کی مزید فوٹو گیلریز

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی