مصر میں ڈھائی ہزار سال قدیم 14 تابوت دریافت

اس کھدائی کا آغاز گذشتہ ہفتے اسی مقام سے لکڑی کے 13 تابوت ملنے کے بعد کیا گیا تھا۔

دریافت ہونے والے تابوتوں کو اچھی طرح محفوظ بنایا گیا تھا (اے ایف پی/ایچ او/مصری وزارت نوادرات)

مصر کی وزارت نوادرات نے اعلان کیا ہے کہ سقارہ کے علاقے میں قدیم مقبروں سے 14 تابوت دریافت کیے گئے ہیں جو ڈھائی ہزار سال سے وہاں دفن تھے۔

وزارت نوادرات نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ مقبرے دو روز قبل آثار قدیمہ کی کھدائی کے دوران دریافت ہوئے تھے۔

بیان کے مطابق اس کھدائی کا آغاز گذشتہ ہفتے اسی مقام سے لکڑی کے 13 تابوت ملنے کے بعد کیا گیا تھا۔

قاہرہ کے جنوب میں واقع سقارہ ایک وسیع شہر خموشاں ہے جو کبھی میمفس کے قدیم دارالحکومت کا ایک حصہ تھا۔

یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے جانے والے اس مقام پر بھاری بھر کم مستطیل نما اہرام مدرج بھی موجود ہے۔

دریافت ہونے والے لکڑی کے تابوتوں کو اچھی طرح محفوظ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان تابوتوں کی جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان پر عنابی اور نیلے رنگوں کی لائنوں سے خوبصورت لیکن پیچیدہ کندہ کاری کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ان پر ہائروگلیفک نقش و نگار بھی بنائے گئے ہیں۔

کرونا کی وبا کے دوران لگنے والی سفری پابندیوں کے بعد مصر میں سیاحت کی بحالی کے لیے حکومت ملک بھر میں آثار قدیمہ کے مقامات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق