پولیو سے ہمت نہ ہارنے والے سابق جونئیر مسٹر ڈی آئی خان

اکیس سالہ نعمان علی پولیو سے بچپن میں متاثر ہوئے۔ انہیں باڈی بلڈنگ کا شوق تھا لیکن دوران ورزش پیروں میں ہونے والے زخموں اور لوگوں کی مختلف باتوں سے کئی بار وہ اپنے اس خواب سے بددل ہوئے۔

اکیس سالہ نعمان علی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مریالی کے رہائشی ہیں۔

ان کے دونوں پاؤں پولیو سے متاثر ہیں۔ نعمان علی کو باڈی بلڈنگ کا بہت شوق ہے اور پچھلے چار سال سے وہ شہر کے ایک جم میں باڈی بلڈنگ کر رہے ہیں۔

2019 میں جونیئر مسٹر ڈیرہ اسماعیل خان کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

 نعمان علی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے گھر سے بھی معذوری کے ساتھ باڈی بلڈنگ کے شوق کو پورا کرنے کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کی وجہ جم آنے جانے اور ورک آؤٹ کرنے کے دوران پیروں میں ہونے والے زخم بنے اور نہ صرف ان زخموں کا علاج کرنے میں انہیں وقت لگ جایا کرتا بلکہ شروع میں بہت مشکل ہوا کرتی تھی۔ البتہ اب ان کے پیروں میں ورک آؤٹ سے زخم نہیں پڑتے اور اس تکلیف سے چھٹکارا مل چکا ہے جو حوصلہ افزا ہے اور وہ پوری دلجمعی سے اپنا دھیان صرف ورک آؤٹ میں لگاتے ہیں جو روزانہ تین ساڑھے تین گھنٹے دورانیہ پر مشتمل ہوتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نعمان علی کے مطابق معذوری کے ساتھ باڈی بلڈنگ کے شوق کو اپنانا اتنا آسان نہ تھا۔ ان کا مذاق اڑایا جاتا تھا اور ہر وقت یہ احساس دلایا جاتا کہ باڈی بلڈنگ میں وہ کچھ نہیں کر پائیں گے اور یہ صحیح و سالم لوگوں کا کھیل ہے معذوروں کا نہیں۔

آغاز میں نہ صرف انہیں اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوا بلکہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ انہوں نے باڈی بلڈنگ ترک کرنے کا فیصلہ کر لیا تاہم ایک دوست کے کہنے پر انہوں نے جم جانا نہ چھوڑا اور جب مسٹر ڈیرہ اسماعیل خان کا ٹائٹل جیتا تو اس کے بعد انہوں نے مڑ کر کبھی نہیں دیکھا۔

نعمان علی کی خواہش ہے کہ حکومت انہیں سکالرشپ دے تو وہ میڈیکل کے شعبے میں اپنی تعلیم مکمل کریں اور بہت سے سپیشل افراد کے لیے ایک عملی مثال قائم کر سکیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا