’خفیہ عاشقوں‘ کی تلاش کے لیے یورپ میں فیس بک ڈیٹنگ فیچر لانچ

فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ جن 20 ملکوں میں یہ فیچر متعارف کروایا گیا، وہاں اب تک ایک ارب 50 کروڑ لوگ ایک دوسرے سے میچ ہو چکے ہیں۔

صارفین فیس بک کے ساتھ ساتھ اپنے انسٹاگرام فالورز میں سے بھی اپنے سیکرٹ کرش کو منتخب کر سکتے ہیں (فائل تصویر: اے ایف پی)

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ڈیٹنگ فیچر، جس کا نام فیس بک ڈیٹنگ ہے، کو یورپ میں لانچ کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے یہ فیچر 2018 میں کئی ممالک میں متعارف کروایا گیا تھا جبکہ اسے امریکہ میں 2019 میں لایا گیا تھا۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ جن 20 ملکوں میں یہ فیچر متعارف کروایا گیا تھا، وہاں اب تک ایک ارب 50 کروڑ لوگ ایک دوسرے سے میچ ہو چکے ہیں۔

یہ سروس بھی فیس بک کی مرکزی ایپ کا حصہ ہے جہاں ایک الگ پروفائل بنائی جاتی ہے جو کہ ممکنہ ساتھیوں سے شئیر کی جاتی ہے۔

اس کا مین فیچر ’سیکریٹ کرش‘ کہلاتا ہے جس کے ذریعے صارفین کو اپنے فیس بک فرینڈز میں سے اپنے خفیہ عاشقوں کو تلاش کرنے کا موقع ملتا ہے۔

صارفین اپنے  فیس بک فرینڈز میں سے نو تک کو منتخب کرسکتے ہیں جنہیں وہ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ان نو افراد کو ایک غیر معروف نوٹیفیکشن موصول ہوتی ہے جس میں انہیں بتایا جاتا ہے کہ انہیں منتخب کیا گیا ہے۔

اگر وصول کنندہ بھی اپنے مخفی عاشق کو اپنے سیکرٹ کرش کی فہرست میں شامل کرتا ہے تو فیس بک ان دونوں کے نام ظاہر کر کے انہیں میچ کروا دیتی ہے۔

صارفین فیس بک کے ساتھ ساتھ اپنے انسٹاگرام فالورز میں سے بھی اپنے سیکرٹ کرش کو منتخب کر سکتے ہیں۔

صارف اس ڈیٹنگ پروفائل پر دوسرے افراد کو اپنی عادات، پسندیدہ تقریبات اور گروپس بھی دکھا سکتے ہیں۔

کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے دوران جب سماجی دوری کے باعث اصل زندگی میں ہونے والی ملاقاتیں مشکل ہو چکی ہیں، فیس بک نے ویڈیو کال فیچر بھی متعارف کروایا ہے تاکہ لوگ ورچوئل ڈیٹس میں شریک ہو سکیں۔

فیس بک کا اپنے اعلان میں کہنا تھا کہ ’کال شروع کرنے کے لیے ایک نوٹیفیکیشن دیا جائے گا اور جیسے ہی لوگ اسے قبول کریں گے وہ ویڈیو کال میں شامل ہو جائیں گے اور ایک دوسرے کو جان سکیں گے۔ کال شروع کرتے ہوئے آپ کی ڈیٹنگ پروفائل کی فوٹو اور نام کا پہلا حصہ ظاہر ہو گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فیس بک آپ کے موجودہ فیس بک فرینڈز کو ممکنہ ساتھی کے طور پر متعارف نہیں کروائے گی، نہ ہی انہیں اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا کہ کسی صارف نے ڈیٹنگ سروس کا استعمال شروع کیا ہے۔

ڈیٹنگ فیچر کی لانچ کے دوران فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا تھا: ’یہ حقیقی اور طویل المدتی تعلقات قائم کرے گا جو وقتی نہیں ہو گا۔‘

فیس بک ڈیٹنگ فیچر کو آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، قبرص، چیک ری پبلک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، کروشیا، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیہ، لکسمبرگ، لٹویا، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سویڈن، سلووینیہ، سلوواکیا، آئس لینڈ، لیچٹنسین، ناروے، سپین، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں متعارف کروایا جا چکا ہے۔

جب یہ ابتدا میں لانچ کیا گیا تب ٹنڈر، اوکے کیوپڈ، پلینٹی آف فش اور میچ ڈاٹ کام جیسے ڈیٹنگ پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میچ گروپ کی سی ای او مینڈی گنسبرگ کا کہنا تھا کہ وہ ’اس فیچر کے ایک ایسے وقت پر لانچ کیے جانے  پر حیران ہیں کیونکہ اس میں بہت زیادہ ذاتی اور حساس معلومات کا کام ہے۔‘

فیس بک نے حال ہی میں اپنی سروسز کو متحد کرنے کے لیے اقدامات لیے ہیں جن میں اس کے ذیلی انسٹاگرام اور وی آر پلیٹ فارم شامل ہیں۔

انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کے صارفین اب ایک دوسرے کو پیغام بھیج سکتے ہیں جبکہ انسٹاگرام میسجز کو بھی فیس بک میسنجرز کو مہیا فیچرز دستیاب ہوں گے جن میں ’وینش موڈ‘ بھی شامل ہو گا جس میں میسج بھیجے جانے کے بعد غائب ہو جاتا ہے، جیسا کہ سنیپ چیٹ میں ہوتا ہے۔

فیس بک نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس کے اکولوس ورچوئل رئیلٹی کے ہیڈسیٹ کے مالکان بھی اس کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے جوڑیں اور نئے خریداروں کے لیے یہ لازم ہوگا وہ اپنے سیٹس کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے ان کو فیس بک سے منسلک کریں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے: ’ہم اقدامات لیں گے کہ آپ اپنی خریدی گئی مصنوعات استعمال کریں لیکن ہمیں امید ہے کہ کچھ گیمز اور ایپس شاید مزید کام نہ کریں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی