حکومت پاکستان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک خط میں ویب سائٹ پر اسلام سے نفرت پر مبنی مواد پر پابندی عائد کرنے کا کہا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے چرچے ہو رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر ایک خط شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا: ’بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا فیس بک بالخصوص سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کے ذریعے، دنیا بھر میں شدت پسندی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔‘
My letter to CEO Facebook Mark Zuckerberg to ban Islamophobia just as Facebook has banned questioning or criticising the holocaust. pic.twitter.com/mCMnz9kxcj
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 25, 2020
خط میں عمران خان نے زکربرگ کو یوں مخاطب کیا، ’میں آپ سے کہوں گا کہ جس طرح آپ نے فیس بک پر ہولوکاسٹ کے لیے پابندی عائد کر رکھی ہے بالکل اسی طرح اسلاموفوبیا اور اسلام کے خلاف مواد پر بھی پابندی لگائیں۔‘
فیس بک نے کہا تھا کہ وہ رواں مہینے نفرت پر مبنی مواد کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لا رہا ہے تاکہ ہولوکاسٹ سے انکار پر مشتمل مواد روکا جا سکے۔
روئٹرز کی جانب سے رابطہ کرنے پر فیس بک نے عمران خان کے خط پر کوئی فوری ردعمل نہیں دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عمران خان نے خط میں مزید کہا کہ ’یہ پیغام نہیں دیا جا سکتا کہ کسی کے خلاف نفرت آمیز مواد پر پابندی ہو گی لیکن کسی اور کے خلاف اس کی اجازت ہے۔ یہ ایک ایسا رویہ ہے جس سے شدت پسندی کو بڑھاوا ملے گا۔‘
پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے خط میں فرانس میں پیدا ہوئی صورت حال کا ریفرنس دیا، جہاں ان کے مطابق، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو عمران خان نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت کی حوصلہ افزائی کر کے ’اسلام پر حملہ‘ کیا ہے۔
میکرون نے متنازع حوصلہ افزائی اس وقت کی، جب چند روز قبل ایک شدت پسند شخص نے کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے والے ایک استاد کا سر قلم کر دیا تھا۔ اس سارے قصے کے بعد سوشل میڈیا پر فرانس کے خلاف مہم چل رہی ہے اور متعدد ملکوں میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
میکرون کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں جن میں عمران خان کے خط کے بعد زکربرگ کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔
صحافی شفا یوسف زئی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان اسلاموفوبیا کے مسئلے پر آگے بڑھ کر سربراہی کر رہے ہیں۔
Exclusive: Leading from the front Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan, Imran Khan writes to the CEO of Facebook, Mark Zuckerberg about the use of social media platforms including FB to spread hate and demands the message of “hate” to be banned in total. #FranceBoycott pic.twitter.com/VTIc7P9fJm
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) October 25, 2020
نسرین نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’اسلامی امہ کا سچا رہنما اس طرح سے برتاؤ کرتا ہے۔‘
So PMIK Wrote to FB CEO Mark zuckerberg asking for a ban on inappropriate content about Islam!
— Nasreen (@Nas_k27) October 25, 2020
This is how a True muslim Ummah’s leader Act
Mashallah pic.twitter.com/JcqxUXRVud
حبیب احمد ٹوئٹر پر کہتے ہیں کہ وہ عمران خان کے اس قدم کو سراہتے ہیں۔
Ban Islamophobic content on Facebook like Holocaust, PM Khan tells Mark Zuckerberg., We have to appreciate the spirit of @ImranKhanPTI pic.twitter.com/9vsw27gMjC
— Habib Ahmad (@I_am_habib1) October 25, 2020
لندن میں عربی چینل المستقلہ کے چیئرمین محمد الحکیمی الحامدی نے بی وزیر اعظم عمران خان کے حق میں لکھا اور کہ وہ ان کی طرح اور عربی اور مسلم افراد کو ان پر فخر ہے۔
May Allah Almighty bless you PM @ImranKhanPTI for speaking out against #Macron and his discourse of intolerance and hatred.
— محمد الهاشمي الحامدي (@MALHACHIMI) October 25, 2020
Keep defending #Islam & fighting corruption. Make #Pakistan strong and great.
I and many others Arabs/Muslms are proud of you. We pray for you & Pakistan.
. https://t.co/Ine9xszYVW
عمران خان کے اس خط کو ترک اور بھارتی میڈیا بھی رپورٹ کر رہا ہے۔
اس کے علاوہ گذشتہ روز سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔
No more french products
— ☭ (@iAlanezzi) October 22, 2020
#Boycott_French_Products#مقاطعه_المنتجات_الفرنسيه pic.twitter.com/M3yW5rvEle