کیا یہ پیار ہی ہے؟ کھلونوں کا منفرد کلینک

جاپان میں نٹسومی نامی کلینک کھلونوں کو ان کی ماضی کی اصل دلکش صورت میں بحال کرتا ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے اس منفرد کلینک میں یہ خاتون نئے مریض کی تفصیل جمع کر رہی ہیں۔ یہ نیا مریض ایک بھیڑ کی صورت والا سٹفڈ کھلونا ’یوکی چن‘ ہے۔

نٹسومی نامی یہ کلینک ٹیڈیز جیسے کھلونوں کو ان کی ماضی کی اصل دلکش صورت میں بحال کرتا ہے۔

یوکی چن کی مالکن یوی کاٹو نے بتایا: ’میں گھر پر ہمیشہ اس کے ساتھ سوتی ہوں، لہذا مجھے لگتا تھا کہ اس کے چلے جانے سے میں اپنی تمام یادیں کھو دوں گی۔ میں اکیلی رہ جاؤں گی۔‘

کھلونوں کے رفو میں 10 دن لگتے ہیں۔ دکان کی ویب سائٹ پر بحال کیے گئے کھلونوں کی تصاویر بھی لگائی جاتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کھلونوں کا انسانوں کی طرح ہی خیال رکھا جاتا ہے۔ کلینک کی ایک ملازمہ میناکو ہیرایامہ بتاتی ہیں: ’ہم کھلونوں سے کسی کلائی کی گھڑی کی طرح نہیں بلکہ انتہائی احتیاط برتے ہیں جیسے کہ ہم کسی اصلی انسانی مریض سے ڈیل کرتے ہیں۔ ہم ان کی عزت کرتے ہیں اور انہیں بغیر کپڑوں کے نہیں چھوڑتے۔‘

اس کلینک کو قائم کرنے والی خاتون نے یہ کاروبار چار برس قبل شروع کیا، جب درزی کی دکان میں لوگ ان کے پاس اپنے کھلونے رفو کے لیے لانے لگے تھے۔

اس کلینک کو قائم کرنے والی نٹسومو ہاکوزاکی کہتی ہیں کہ ’ہم کسی والد کو محض اس لیے تبدیل نہیں کرسکتے کہ وہ بیمار ہیں۔ سٹفڈ کھلونوں کے لیے بھی ایسا ہی ہے۔ وہ خاندان کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان کی بحالی ہی مالکان کے لیے واحد راستہ ہوتا ہے۔‘

نہ صرف جاپان بلکہ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں لوگ سٹفڈ کھلونوں کو گھر کا فرد ہی سمجھتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا