سندھ سے پیدل حج کے لیے سفر کرنے والے پاکستانی کی داستان

جمال عبدالناصر پیدل حج کے لیے سندھ کے بعد بلوچستان سے گزرتے ہوئے ایران اور پھر دبئی اور شارجہ کے بعد سعودی عرب میں داخل ہوں گے۔

صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ جمال عبدالناصر رواں سال حج کے لیے پیدل سعودی عرب جا رہے ہیں۔

جمال عبدالناصر پیدل حج کے لیے سندھ کے بعد بلوچستان سے گزرتے ہوئے ایران اور پھر دبئی اور شارجہ کے بعد سعودی عرب میں داخل ہوں گے۔

یہ سفر انہوں نے 2024 کے اگست میں میں شروع کیا تھا اور اکتوبر کے مہینے میں کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ ویزا لینے کے بعد ایران کے راستے سعودی عرب کی جانب اپنے پیدال سفر پر گامزن ہیں۔

ان کا سندھ سے پیدل حج کا یہ سفر 2025 کے ماہ رمضان میں اختتام پذیر ہو گا۔ ٹنڈو آدم سے لے کر سعودی عرب تک چار ہزار 22 کلومیٹر کا یہ سفر ہے ۔

جمال عبدالناصر کا ہدف ہے کہ چھ مہینے میں میں وہ یہ سفر پورا کریں گے اور عمرے کے ساتھ حج میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمال عبدالناصر نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’حج کے لیے پیدل سفر کا مقصد اسلام سے محبت ہے حالانکہ میں دو دفعہ ہوائی سفر کے ذریعے عمرہ بھی کر چکا ہوں اور حج کے لیے بھی تمام اخراجات میرے پاس مکمل ہیں مگر عمرے کے بعد نیت کی تھا کہ پیدل حج کروں گا۔‘

انہوں نے مشکلات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’ہر سفر میں مشکلات ضرور ہوتی ہیں۔ پورے بلوچستان میں اچھے لوگ ملے ہیں میرا مقصد حج کے لیے پہنچنا ہے جس کے لیے لوگ کافی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔‘

جمال عبدالناصر اس سفر میں نوجوانوں سے بھی زیادہ تندرست اور باہمت نظر آتے ہیں۔ روزانہ 30 کلو میٹر تک سفر کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ایک انتہائی بڑا بیگ حسب ضرورت سامان سے بھرا ہوا نظر آتا ہے۔

بیگ کے علاوہ ان کے ہمراہ پانی کی بوتل اور چھتری سمیت چھڑی بھی موجود ہوتی ہے۔

پیدل حج کے لیے جانے عبدالناصر بتاتے ہیں کہ ’حیدرآباد اور لسبیلہ میں کافی گرمی تھی اس طرح آگے سرد علاقوں سے گزر ہو گا اور سعودی عرب پہنچتے پہنچتے سینکڑوں کلو میٹر پر مشتمل ویرانیوں اور جنگلوں میں بھی سفر جاری رہے گا۔ جہاں شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور جان جانے کا بھی خطرہ ہے لیکن یہ میرا مقصد ہے کہ یہ سفر کروں۔‘

ان کے بقول: ’اس سے قبل بھی حج کے لیے پیدل روانہ ہوا تھا لیکن خطے کی حالات کی وجہ سے مجھے ایران تک پہنچنے سے پہلے واپس کر دیا گیا۔ جب میں نے دوبارہ سفر کے لیے تیاری کی تو میرے پاس ہر ضرورت کی چیز موجود تھی۔ ویزوں کے اخراجات مکمل کرکے نکلا ہوں، دبئی اور سعودی کا ویزا آن لائن میرے پاس آئے گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا