تیز ترین ٹائپنگ کے ماہر چشتیاں کے دس سالہ سعد

پانچویں جماعت کے طالب علم سعد الرحمن ایک منٹ میں دو سو تک انگریزی الفاظ اور اردو میں ایک منٹ میں سو سے زائد لفظ ٹائپ کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے صوبے پنجاب کے جنوبی ضلع بہاول نگر کی تحصیل چشتیاں کے ایک کم عمر رہائشی نے کرونا لاک ڈاؤن کی چھٹیوں کے دوران تیز ترین ٹائپنگ سیکھ لی۔

رواں سال جب کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن لگا اور سکول بند ہوگئے تو دس سالہ سعد الرحمن اپنے والد، جو کمپوزنگ کا کام کرتے ہیں، کے ساتھ ان کے دفتر جانا شروع ہوگئے۔

سعد نے اپنا وقت کھیل کود میں سرف کرنے کی بجائے ٹائپنگ سیکھنا شروع کر دی، اور تیز تریں ٹائپنگ میں ماہر ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ بتاتے ہیں کہ وہ ایک منٹ میں دو سو تک انگریزی الفاظ اور اردو ٹائپنگ، جو کافی مشکل سمجھی جاتی ہے، میں ایک منٹ میں سو سے زائد لفظ ٹائپ کر سکتے ہیں۔

سعد کا کہنا ہے کہ وہ بڑے ہو کر سوفٹ ویئر انجینیئر بننا چاہتے ہیں اور ملک کے لیے بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا نام ابھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں تو درج نہیں ہوا ہے مگر اب تک دس سال کی عمر میں کسی بچے کی اتنی تیز رفتار میں اتنے الفاظ ٹائپ کرنے کی مثال نہیں ملی ہے۔

ان کے والد عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ملکی اور عالمی سطح پر اگر سعد کی رہنمائی کی جائے تو وہ ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل