ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے اور اچھوتے ڈیزائن کے گلیکسی فولڈ فون کی لانچ موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سام سنگ نے باضابطہ لانچ سے پہلے1980 ڈالرز مالیت کے مہنگے کئی گلیکسی فولڈ فون ٹیسٹنگ کے لیے ٹیک ماہرین کو دیے تھے لیکن ان سیٹس میں سکرین کے مسائل سوشل میڈیا پر سامنے آنے لگے۔
Samsung is coming to pick up our broken Galaxy Fold review unit. But before they do, I just want to reiterate that we never removed the special film from our review unit. It is fully intact, as these images show. pic.twitter.com/zoeGELWBiN
— Todd Haselton (@robotodd) April 18, 2019
After one day of use... pic.twitter.com/VjDlJI45C9
— Steve Kovach (@stevekovach) April 17, 2019
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سام سنگ نے پیر کو جاری ایک بیان میں بتایا : ’ ٹیک ماہرین سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد لانچنگ کو موخر کر دیا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ہینڈ سیٹس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے‘۔
سام سنگ کی جانب سے جلد ہی لانچ کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
ابتدائی جانچ کے دوران ہینڈ سیٹس کے اوپری اور نچلے حصوں کو دباؤ برداشت کرنے کے حوالے سے کمزور پایا گیا تھا۔ایک موقع پر گلیکسی فولڈ فون کے اندر نامعلوم مواد بھی پایا گیا جس سے فون کا ڈسپلے متاثر ہو رہا تھا۔
سام سنگ کا کہنا ہے: ’ہم ڈسپلے کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ڈسپلے کو مزید محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی لئیر سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے‘۔
سام سنگ فولڈنگ فونز کی تیاری پر گزشتہ آٹھ سال سے کام کر رہی ہے جو کمپنی کی جانب سے سمارٹ فونز میں مزید جدت لانے کی مہم کا حصہ ہے۔
ٹیکنا لوجی تجزیہ کار روب انڈریل کا کہنا ہے کہ سام سنگ نے ماہرین کو صرف بیٹا ڈیوائس فراہم کی تھیں۔ سام سنگ جیسی بڑی کمپنی اس صورتحال سے بچ سکتی تھی۔ ایسی ڈیوائس کی لانچ میں ناکامی کمپنی کی بدنامی کے ساتھ ساتھ خریداروں کو دوسری کمپنیوں کی جانب بھی دھکیل سکتی ہے۔
’یہ سام سنگ کے لیے نا قابل بیان حد تک نقصان دہ ہو سکتا ہے اور اس صورتحال سے تیزی سے ابھرتی حریف کمپنی ہواوے کو فائدہ ہو گا۔‘