وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان نے پیر کو واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو عہدے سے ہرگز نہیں ہٹایا جا رہا اور وہ ذاتی دورے پر امریکہ گئے۔
گذشتہ کچھ دنوں سے صوبے میں افواہیں تھیں کہ سید مُراد علی شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر نیا وزیر اعلیٰ لایا جا رہا ہے۔ ان افواہوں میں کہا گیا کہ مُراد علی شاہ کسی بات پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ناراض ہیں اس لیے وہ امریکہ چلے گئے، جہاں وہ جلد ہی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجیں گے۔
عمران احمد نامی ایک صارف نے یہی افواہ ٹوئٹر پہ شئیر کی:
Breaking News,
— Imran Ahmed (@janaan99) December 19, 2020
CM Murad Ali Shah has submitted his resignation to the #PPP and has left abroad. Sources informed that Murad Ali Shah is unlikely to return in order to evade arrest in contempt of court case and other corruption allegations. pic.twitter.com/9o6hjoqvdF
اس کے علاوہ یہ بھی افواہ گردش کرتی رہی کہ وہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں چلنے والے ایک کیس میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے امریکہ گئے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل وزیر اعلیٰ سندھ کو نیب نے صوبے میں سولر لائٹس لگانے پر مبنی ’سندھ روشن پروگرام‘ میں مبینہ کرپشن میں نامزد کیا تھا اور وہ اس کیس میں نیب سکھر اور راولپنڈی میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔
شازب اسد نامی صارف نے بھی اسی طرح کی ایک افواہ کو خبر بنا کر پیش کیا۔
#CMSindh Murad Ali Shah has resigned and fled to US for political asylum to avoid corruption charges.
— Shazeb Asad (@ShahOfPakistan) December 19, 2020
PPP saying he went to USA for 'personal reasons'.
But its illogical for the CM of 2nd most populated province to disappear aimed corona emergency.
اسی طرح ایک اور افواہ تھی کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی سندھ پولیس کی جانب سے گرفتاری پر وزیر اعلیٰ سندھ سے ناراض ہیں، اس لیے وہ امریکہ چلے گئے۔
خیال رہے کہ پی ٹی ایم کی چھ دسمبر کو کراچی میں ہونے والی ریلی میں مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کیس میں نامزد علی وزیر کو سندھ پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا تھا۔
تاہم وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا نے ان تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ساری باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے سید مُراد علی شاہ کے امریکہ جانے کی تصدیق کی لیکن ساتھ ہی کہا کہ کسی افواہ میں کوئی صداقت نہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ ذاتی دورے پر امریکہ گئے اور آج پیر کی شام کو واپس پہنچ رہے ہیں۔ ’جیسا کہ سب کو پتہ ہے کہ سید مُراد علی شاہ حالیہ دنوں کووڈ 19 بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں لہٰذا امریکہ میں مقیم ان کے بھائی نے انھیں مشورہ دیا کہ کووڈ 19 سے صحت یابی کے بعد ایک بار اپنا مکمل میڈیکل چیک اپ کروالیں۔ اس لیے وہ امریکہ گئے اور اب واپس آ رہے ہیں۔‘
علی وزیر کی گرفتاری کے بعد بلاول بھٹو کی سید مُراد علی شاہ سے ناراضگی کے متعلق سوال کے جواب میں عبدالرشید چنا نے کہا: ’یہ بھی ایک افواہ ہے۔ علی وزیر کو سندھ حکومت نے گرفتار نہیں کروایا، سب کو پتہ ہے کہ انہیں کس نے گرفتار کروایا ایسے میں بلاول بھٹو کیوں ان سے ناراض ہوں گے؟‘
سرکاری ترجمان کے علاوہ پی پی پی کے سینیٹر اور سابق وزیر داخلہ نے بھی ٹوئٹر پر استعفےٰ کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدارا جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں، جھوٹی خبریں پھیلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے اور ایسی مزید جھوٹی خبروں پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘
CM Sindh Murad Ali shah has not resigned.He will be back on Monday, Dec 21. Plz stop creating fake news in the .After my contradiction this fake news should come to end. Spreading Fake news falls U/ Cybre crime & hence forthwith any further fake news will be actioned
— Senator Rehman Malik ex Interior Minister.SiS,&N.I (@SenRehmanMalik) December 20, 2020