موبائل ٹیکس بحال: چائے کی پیالی اور پاکٹ منی کا نقصان

سپریم کورٹ آف پاکستان کے پریپیڈ موبائل کارڈ پر ٹیکس کی بحالی سے متعلق فیصلے پر اسلام آباد کے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق سو روپے مالیت کا پریپیڈ کارڈ خریدنے پر خریدار کو صرف 75 روپے کا چارج ملے گا۔ 25 روپے مختلف ٹیکسوں کی مد میں کاٹ لیے جائیں گے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے گذشتہ سال از خود نوٹس لیتے ہوئے پریپیڈ موبائل فون کارڈز پر ٹیکس کی کٹوتی روک دی تھی۔

موبائل کمپنیوں نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کی تھی۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو