ویکسینیشن کے بعد بھی کرونا منتقل ہو سکتا ہے: سائنسدان

انگلینڈ کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے وہ ویکسینیشن کے عمل کے بعد بھی دوسروں لوگوں میں کرونا وائرس منتقل کر سکتے ہیں اس لیے انہیں لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر عمل پیرا رہنا چاہئے۔

(اے ایف پی)

برطانوی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ویکسینیشن کے عمل سے گزرنے والے افراد بھی دیگر انسانوں میں کرونا وائرس پھیلا سکتے ہیں۔

دی انڈپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے وہ ویکسینیشن کے عمل کے بعد بھی دوسروں لوگوں میں کرونا وائرس منتقل کر سکتے ہیں اس لیے انہیں لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر عمل پیرا رہنا چاہئے۔

پروفیسر جوناتھن وان تام نے خبردار کیا کہ ویکسین لگوانے والے افراد اگر لاپروائی برتتے ہوئے قواعد پر عمل درآمد کرنا چھوڑ دیں تو وہ اپنے ار گرد دیگر افراد میں کرونا پھیلانے کا خطرہ پیدا کر دیں گے۔

پروفیسر جوناتھن وان تام  کے سنڈے ٹیلی گراف میں لکھے گئے مضمون میں ان کا کہنا تھا ’ابھی تک کرونا ویکسین کے وائرس کی منتقلی پر اثر کے بارے میں نہیں جانتے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ویکسین سے صرف ’امید‘ کی جا سکتی ہے کہ انفیکشن کی شرح جلد ہی کم ہوجائے۔

پروفیسر وان تام نے کہا کہ کوئی بھی ویکسین کبھی بھی سو فیصد موثر نہیں ہوسکتی ہے لہذا اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ یہ پھیلاو کو جلد روکنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

پروفیسر وان تام نے کہا: ’آپ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد بھی یہ وائرس کسی اور کو منتقل کر سکتے ہیں اور پھر منتقلی کا سلسلہ جاری رہے گا۔‘

میٹ ہینکوک نے کہا: ’ہم صرف پچھلے تین دنوں میں اتنے لوگوں کو ویکسین فراہم کر چکے ہیں جتنے فرانس میں پورے عرصے کے دوران بھی مہیا نہیں کی گئی۔‘

دریں اثنا شدید برف باری کے باعث ویلز میں چار ویکسینیشن سنٹرز بند کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب اتوار کو پورے ملک میں موسم کے حوالے سے ’ییلو وارننگ‘ جاری کی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت