میں نے پیسے کے لیے شادی نہیں کی: سلمیٰ ہائیک

اداکارہ نے اپنے شوہر کے حوالے سے کہا: ’لوگ جو بھی سوچنا چاہیں سوچ سکتے ہیں۔ ہم 15 سال سے ساتھ ہیں اور ہماری محبت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔‘

سلمیٰ ہائیک کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کو ایک بہتر انسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے(تصویر: اے ایف پی)

ہالی وڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے پیسے کے لیے شادی کی تھی۔ سلمیٰ ہائیک کے مطابق انہوں نے اپنے شوہر فرانسیوس ہنری پنال سے شادی ان کی دولت کی وجہ سے نہیں کی۔

ہنری پنال لگژری فیشن برانڈ گروپ کیرنگ کے سی ای او ہیں اور وہ گوچی، سینٹ لورینٹ، تتگا وینٹا، بیلنسیاگا اور الیگزینڈر میکوئین جیسی بڑی کمپنیوں کے مالک ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ارتمس گروپ کے چیئرمین بھی ہیں جو سرمایہ کار کمپنی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ وہ کرسیٹی آکشن، پیوا سپورٹ ویئر سمیت کئی دیگر بڑی کمپنیوں میں بھی شراکت دار ہیں۔

میزبان ڈیکس شیپرڈ کے پوڈ کاسٹ ’ایکسپرٹ آن دی صوفہ‘ کے دوران سلمیٰ ہائیک کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے ان کو ایک بہتر انسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقعے پر میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’کیا میں آپ کے شوہر کے متعلق کچھ پوچھ سکتا ہوں؟ کہ وہ کتنے اچھے اور تمیز دار انسان ہیں۔ میں ایمانداری سے کہتا ہوں کہ میں ان کو نہیں جانتا تھا لیکن میں نے کہیں پڑھا ہے کہ آپ نے ایک بہت امیر آدمی سے شادی کی ہے یا شاید یہ شادی ان کی دولت کی وجہ سے ہوئی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جواب میں سلمیٰ ہائیک نے تصدیق کی وہ اس افواہ سے واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آپ تصاویر میں موجود جادو سے واقف نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مجھے ایک اچھا انسان بننے میں مدد دی ہے اور مجھے ایک صحت مند انداز میں آگے بڑھنے کی اجازت دی۔ جب میری ان سے شادی ہوئی تو سب نے یہی کہا کہ سلمیٰ ہائیک نے پیسے کے لیے شادی کی ہے۔ ایسے لوگ جو بھی سوچنا چاہیں سوچ سکتے ہیں۔ ہم 15 سال سے ساتھ ہیں اور ہماری محبت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ان افواہوں اور بیانات کو پسند نہیں کرتی اور مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ کوئی کیا سوچتا ہے۔‘

انہوں نے اس کے بعد ’امیر افراد کے خلاف تعصب‘ پر بھی بات کی۔ سلمیٰ ہائیک کا کہنا تھا کہ ’ہر کوئی سوچتا ہے کہ اگر کوئی شخص امیر ہے تو وہ ایک اچھا انسان نہیں ہوگا، کیونکہ اگر کوئی امیر ہے تو وہ انسانی زندگی کی قدر نہیں کرتا ہوگا یا وہ اتنی دولت کا حقدار نہیں ہے یا اگر وہ اتنی دولت کا مالک ہے تو اس نے ضرور کچھ غلط کیا ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’امیر انسانوں کے خلاف ان تمام قسم کے تعصبات پائے جاتے ہیں اور میں یہ سن چکی ہوں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فلم