پی ایس ایل 6 کی پہلی شام کراچی کنگز کے نام

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔

(پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی سات وکٹوں سے شکست دے کر اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔

ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں کراچی کنگز کی جیت میں نوجوان بولر ارشد اقبال نے اہم کردار کیا۔

پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کا فیصلہ اس لحاظ سے درست ثابت ہوا کہ کوئٹہ کے بلے باز ایک آسان بیٹنگ وکٹ پر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔ ایک نئی وکٹ پر کراچی کنگز کے بولرز کے سامنے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن  ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ 

کسی مستند اوپنر کی عدم  دستیابی کے باعث کپتان سرفراز نے ٹام بینٹن کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو زیادہ کارآمد نہیں رہا۔ 

ٹام بینٹن پہلے ہی اوور میں عماد وسیم کی گیند پر پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ سرفراز احمد بھی زیادہ دیر نہیں رک سکے اور صرف ساتھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 

دنیائے کرکٹ میں اپنی جارحانہ اور لمبے چھکے لگانے کے لیے مشہور کرس گیل نے کچھ اچھے شاٹ کھیلے لیکن وہ بھیصرف 39 رنز ہی بنا سکے۔ 

کوئٹہ کی طرف سے اعظم خان نے کچھ جدوجہد کی لیکن وہ بھی بڑا سکور نہ کرسکے، بقیہ تمام کھلاڑی کراچی کنگز کی بولنگ کے سامنے بے بس رہے اور 18.2 اوورز میں 121 رنز ہی بنا سکے۔ 

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے تین اور وقاص محمود نے دو وکٹ لیے۔ 

دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کے لیے 122 رنز کا ہدف کچھ زیادہ مشکل ثابت نہ ہوا۔ اس کی پہلی وکٹ صرف چار کے مجموعی سکور پر گر تو گئی مگر بعد میں آنے والے جو کلارک نے عمدہ بلے بازی کی مظاہرہ کیا۔ 

اوپنر بابر اعظم کے ساتھ جو کلارک نے 55 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ہدف کو آسان بنا دیا۔ جو کلارک نے افغانستان کے سپن بولر قیس احمد کے ایک اوور میں 24 رنز بنا کر لیگ میں اپنے عزائم کا اعلان کر دیا۔ 

کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم اور محمد نبی نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور مختصر سے ہدف کو مزید آسان بنا دیا۔ 

محمد نبی نے اننگز کے 14 ویں اوور میں بین کٹنگ کو تین چھکے رسید کرکے کراچی کنگز کی فتح کی تصدیق کر دی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ