اطالوی مصور لیونارڈو ڈا ونچی کو رخصت ہوئے پانچ سو سال بیت گئے۔ یوں تو ان کی ہر پینٹنگ اپنے تئیں ایک شاہکار قرار دی گئی لیکن ’مونا لیزا‘ کی پینٹنگ ایسی تھی جس کی خوبصورتی کو ہر نسل نے سراہا۔
انڈپینڈنٹ اردو کے ظفر سید اور جبین یسریٰ نے مونا لیزا پینٹنگ میں پوشیدہ فنِ مصوری کی گتھی سلجھانے کی کوشش کی ہے۔